اسکول لیول سے نکلنے والے کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہوگا: مصباح الحق اور اسامہ شارون


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی اسکول کرکٹ کے لیے 'پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز' کے دوسرے سیزن (2026-27) کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی کے سینئر جنرل مینیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نیازی اور ممبر سلیکشن کمیٹی مصباح الحق نے لاہور میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ترجمان کے مطابق، ٹورنامنٹ کے پہلے سیزن میں 39 اضلاع کے 450 اسکولوں اور 6 ہزار طلباء نے حصہ لیا تھا، تاہم دوسرے سیزن میں دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اضلاع کی تعداد 100 جبکہ اسکولوں کی تعداد 1200 کر دی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے تقریباً 18 ہزار طلباء شرکت کریں گے۔ ٹیلنٹ ہنٹ کا عمل 30 جولائی تک مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد اسکروٹنی اور 10 اگست سے ٹریننگ کیمپس کا آغاز ہوگا۔ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے شروع ہوگا، جو ضلعی، ڈویژنل، صوبائی اور قومی سطح پر چار مختلف مراحل میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی کی انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 اکیڈمیز میں مدعو کیا جائے گا۔ پی سی بی تمام شریک اسکولوں کو تکنیکی مدد فراہم کرے گا، جبکہ سرکاری اسکولوں کو مکمل مالی معاونت دی جائے گی اور پرائیویٹ اسکولز اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ شارون نیازی کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد کم عمری میں ہی چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے، کیونکہ دنیا بھر کے عظیم کھلاڑیوں جیسے برائن لارا اور مرلی دھرن نے اسکول لیول سے ہی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھی اسکول کرکٹ سے شروعات کی تھی اور وہ اس میں ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک طویل المیعاد منصوبہ ہے جس کے تحت پاکستان کے ہر کونے سے ٹیلنٹ ڈھونڈ کر پی سی بی کی 16 ریجنل اکیڈمیز میں ان پرفارمرز کی بنیادی کوچنگ کی جائے گی۔ اس موقع پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں عموماً یا تو صرف کرکٹ پر توجہ دی جاتی ہے یا مکمل پڑھائی پر، لیکن بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں ایک ساتھ انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی اسکول کرکٹ کے نظام سے آئیں گے، ان کے لیے مستقبل میں پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنا زیادہ آسان ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

میسی کی ’تکلیف‘ اور ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد مُکے برسانے پر تحقیقات: آخری سیٹی کے بعد کیا ہوا اور ارجنٹینا کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 نے حاضرین، ناظرین اور آمدن کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

فائنل جیت کر لامین یامال سجدہ ریز، ویڈیو

ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے

اسپین 16 برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست

فٹبال ورلڈ کپ فائنل: یمال کے عروج اور میسی کے ممکنہ الوداع کی کہانی

میسی کی امیدیں اور یامال کا ابھرتا ستارہ: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگی

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پریکٹس میچ: بپاکستان کا دوسرے روز 455 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور

پاکستان انڈر 19 کی اسپنر ماہم نزاکت کا اگلے میچ میں جنوبی افریقہ کی خامیوں کو نشانہ بنانے کا عزم

لارڈز میں رنز کی برسات، انگلینڈ کا ریکارڈ ٹوٹل اور روہت شرما کی یادگار سنچری کے باوجود انڈیا کی شکست

اسکول لیول سے نکلنے والے کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہوگا: مصباح الحق اور اسامہ شارون

ٹائمز اسکوائر پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ اسپین کی فتح کا جشن، ویڈیوز وائرل

فیفا ورلڈ کپ 2026: سپین ارجنٹینا کو فائنل میں شکست دے کر دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی