پاکستان انڈر 19 کی اسپنر ماہم نزاکت کا اگلے میچ میں جنوبی افریقہ کی خامیوں کو نشانہ بنانے کا عزم


پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین انڈر 19 ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان کی لیفٹ آرم اسپنر ماہم نزاکت اور جنوبی افریقی آل راؤنڈر ڈانیلی بوشوف نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کی ہے۔ ماہم نزاکت، جنہوں نے اسی سیریز میں پاکستان انڈر 19 کے لیے اپنا ڈیبیو کیا، اب تک 6 وکٹیں حاصل کر کے سیریز کی بہترین اسپنر رہی ہیں۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ماہم نے قومی ٹیم کی لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال کو اپنا فیورٹ اسپنر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ فیصل آباد میں روزانہ ٹریننگ کرتی تھیں جہاں سے ان کی سلیکشن پاکستان انڈر 19 ٹیم میں ہوئی، اور اب وہ اگلے میچ میں جنوبی افریقہ کے کمزور ایریا کو ٹارگٹ کریں گی۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی آل راؤنڈر ڈانیلی بوشوف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے اپنے پلانز پر عمل کیا اور سیریز میں بہترین کم بیک کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا دورہ بہت اچھا جا رہا ہے اور یہاں کے لوگوں کی میزبانی بہترین ہے۔ پانچ میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں سوموار کو آرام اور منگل کو ٹریننگ کریں گی، جبکہ سیریز کا چوتھا میچ بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

میسی کی ’تکلیف‘ اور ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد مُکے برسانے پر تحقیقات: آخری سیٹی کے بعد کیا ہوا اور ارجنٹینا کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 نے حاضرین، ناظرین اور آمدن کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

فائنل جیت کر لامین یامال سجدہ ریز، ویڈیو

ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے

اسپین 16 برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست

فٹبال ورلڈ کپ فائنل: یمال کے عروج اور میسی کے ممکنہ الوداع کی کہانی

میسی کی امیدیں اور یامال کا ابھرتا ستارہ: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگی

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پریکٹس میچ: بپاکستان کا دوسرے روز 455 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور

پاکستان انڈر 19 کی اسپنر ماہم نزاکت کا اگلے میچ میں جنوبی افریقہ کی خامیوں کو نشانہ بنانے کا عزم

لارڈز میں رنز کی برسات، انگلینڈ کا ریکارڈ ٹوٹل اور روہت شرما کی یادگار سنچری کے باوجود انڈیا کی شکست

اسکول لیول سے نکلنے والے کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہوگا: مصباح الحق اور اسامہ شارون

ٹائمز اسکوائر پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ اسپین کی فتح کا جشن، ویڈیوز وائرل

فیفا ورلڈ کپ 2026: سپین ارجنٹینا کو فائنل میں شکست دے کر دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی