فیفا ورلڈ کپ 2026 نے حاضرین، ناظرین اور آمدن کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے


زیورخ میں جاری ایک بیان کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 نے 48 ٹیموں پر مشتمل نئے فارمیٹ کے ساتھ اسٹیڈیمز میں شائقین کی حاضری، ٹی وی ویوورشپ اور متوقع آمدن کے تمام سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا کہنا ہے کہ 16 اضافی ٹیموں کی شمولیت کے باعث یہ تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈ کپ تھا جس نے توقعات سے بڑھ کر نتائج دیے ہیں۔ فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والی متوقع آمدن 7 ارب یورو (تقریباً 8 ارب ڈالر) سے تجاوز کر جائے گی، جو کہ قطر 2022 کے مقابلے میں تقریباً 56 فیصد زیادہ ہے۔ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلے گئے اس عالمی مقابلے کے 104 میچز دیکھنے کے لیے ریکارڈ 68 لاکھ 10 ہزار سے زائد شائقین اسٹیڈیمز پہنچے، جہاں نشستیں اوسطاً 99.7 فیصد تک بھری رہیں اور فی میچ اوسط حاضری 65 ہزار 351 ریکارڈ کی گئی، تاہم ٹکٹوں کی بلند قیمتوں پر کچھ تنقید بھی دیکھنے میں آئی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ایونٹ کو غیرمعمولی پذیرائی ملی اور راؤنڈ آف 16 کے اختتام تک دنیا بھر میں تقریباً 5.2 ارب افراد آن لائن ورلڈ کپ سے منسلک ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایونٹ کو دنیا بھر میں تقریباً 6 ارب افراد نے دیکھا، جبکہ فیفا کا کہنا ہے کہ تفصیلی ویوورشپ اعداد و شمار بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے مجموعی انعامی فنڈ کو بھی 15 فیصد بڑھا کر 871 ملین ڈالر کر دیا گیا، جو 2022 میں 440 ملین ڈالر تھا۔ فیفا صدر جیانی انفانٹینو نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اسپین، پرتگال، مراکش، پیراگوئے، یوراگوئے اور ارجنٹینا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے 2030 کے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد کو مزید بڑھا کر 64 کرنے کی تجویز فیفا کونسل کے سامنے پیش کی گئی ہے جس پر غور جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا: ہمبنٹوٹا میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل

فیفا کی نئی عالمی رینکنگ جاری: ورلڈ چیمپئن اسپین نمبر ون، پاکستان 199ویں نمبر پر براجمان

اسنوکر کو ’سی ایم یوتھ گیمز‘ میں شامل کیا جائے: عمران نوشاہی کا وزیر کھیل پنجاب کو خط

پی ایس ایل کے بعد کرکٹ کا بڑا ایونٹ، چیمپئن لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، ملک فیصل ایوب کھوکھر

میسی کی ’تکلیف‘ اور ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد مُکے برسانے پر تحقیقات: آخری سیٹی کے بعد کیا ہوا اور ارجنٹینا کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 نے حاضرین، ناظرین اور آمدن کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

فائنل جیت کر لامین یامال سجدہ ریز، ویڈیو

ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے

اسپین 16 برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست

فٹبال ورلڈ کپ فائنل: یمال کے عروج اور میسی کے ممکنہ الوداع کی کہانی

میسی کی امیدیں اور یامال کا ابھرتا ستارہ: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگی

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پریکٹس میچ: بپاکستان کا دوسرے روز 455 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور

پاکستان انڈر 19 کی اسپنر ماہم نزاکت کا اگلے میچ میں جنوبی افریقہ کی خامیوں کو نشانہ بنانے کا عزم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی