اسنوکر کو ’سی ایم یوتھ گیمز‘ میں شامل کیا جائے: عمران نوشاہی کا وزیر کھیل پنجاب کو خط


پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے اسنوکر فوکل پرسن عمران نوشاہی نے صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کو خط ارسال کرتے ہوئے اسنوکر کو سی ایم یوتھ گیمز میں شامل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ خط میں عمران نوشاہی نے واضح کیا ہے کہ اسنوکر کو گیمز کا حصہ بنانے کے لیے وہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ ہر ممکن اور مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خط کے متن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسنوکر نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور تعمیری سرگرمی ثابت ہوسکتی ہے اور پاکستان نے عالمی و ایشیائی سطح پر اس کھیل میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب بھر میں 30 سے زائد اسنوکر اکیڈمیاں نوجوانوں کی تربیت میں مصروف ہیں، جبکہ صوبے کے 10 ہزار اسنوکر کلبز میں 40 لاکھ سے زائد افراد اس کھیل سے منسلک ہیں۔ عمران نوشاہی نے یاد دہانی کرائی کہ 2012 اور 2014 میں بھی پنجاب حکومت کے تعاون سے "یوتھ نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ" کا کامیاب انعقاد کیا گیا تھا جس میں کالج، یونیورسٹی اور جنرل پبلک کی کیٹیگریز میں مقابلے کرائے گئے تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسنوکر کو سی ایم یوتھ گیمز میں شامل کرنے سے نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی بلکہ ملک میں اس کھیل کو مزید فروغ بھی حاصل ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا پہلا ردعمل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا: ہمبنٹوٹا میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل

فیفا کی نئی عالمی رینکنگ جاری: ورلڈ چیمپئن اسپین نمبر ون، پاکستان 199ویں نمبر پر براجمان

اسنوکر کو ’سی ایم یوتھ گیمز‘ میں شامل کیا جائے: عمران نوشاہی کا وزیر کھیل پنجاب کو خط

پی ایس ایل کے بعد کرکٹ کا بڑا ایونٹ، چیمپئن لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، ملک فیصل ایوب کھوکھر

میسی کی ’تکلیف‘ اور ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد مُکے برسانے پر تحقیقات: آخری سیٹی کے بعد کیا ہوا اور ارجنٹینا کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 نے حاضرین، ناظرین اور آمدن کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

فائنل جیت کر لامین یامال سجدہ ریز، ویڈیو

ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے

اسپین 16 برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست

فٹبال ورلڈ کپ فائنل: یمال کے عروج اور میسی کے ممکنہ الوداع کی کہانی

میسی کی امیدیں اور یامال کا ابھرتا ستارہ: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگی

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پریکٹس میچ: بپاکستان کا دوسرے روز 455 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی