یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا پہلا ردعمل


ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ناکامی کا دکھ بہت گہرا ہے اور اس زخم کو بھرنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے ٹیم کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسپین کو عالمی چیمپئن بننے پر مبارک باد بھی دی۔ ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں فیران ٹوریس کے فیصلہ کن گول کی بدولت ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، جبکہ ارجنٹینا 2022 میں جیتے گئے اپنے عالمی ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔ فائنل کے بعد 39 سالہ ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شکست کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، تاہم وہ اس ٹورنامنٹ کی خوبصورت یادوں اور پوری قوم کی غیر معمولی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میسی نے کہا کہ مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنا ٹیم کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان کے بقول تمام کھلاڑیوں نے ہر میچ میں بھرپور عزم، محنت اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا، جس پر انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ ارجنٹائنی کپتان نے اسپین کو عالمی چیمپئن بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فاتح ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور کامیابی کی مستحق رہی۔ میسی نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ گول کیے اور چار گول میں معاونت فراہم کی، تاہم فائنل میں اسپین کے مضبوط دفاع کے سامنے وہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ دوسری جانب ارجنٹینا کے مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز نے بھی شکست کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیم نے قومی جرسی کا دفاع پوری لگن، عاجزی اور عزم کے ساتھ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل کامیابی صرف ٹرافی جیتنے میں نہیں بلکہ ہر لمحہ اپنے ملک اور اپنی ٹیم کے لیے بھرپور جدوجہد کرنے میں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا پہلا ردعمل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا: ہمبنٹوٹا میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل

فیفا کی نئی عالمی رینکنگ جاری: ورلڈ چیمپئن اسپین نمبر ون، پاکستان 199ویں نمبر پر براجمان

اسنوکر کو ’سی ایم یوتھ گیمز‘ میں شامل کیا جائے: عمران نوشاہی کا وزیر کھیل پنجاب کو خط

پی ایس ایل کے بعد کرکٹ کا بڑا ایونٹ، چیمپئن لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، ملک فیصل ایوب کھوکھر

میسی کی ’تکلیف‘ اور ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد مُکے برسانے پر تحقیقات: آخری سیٹی کے بعد کیا ہوا اور ارجنٹینا کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 نے حاضرین، ناظرین اور آمدن کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

فائنل جیت کر لامین یامال سجدہ ریز، ویڈیو

ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے

اسپین 16 برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست

فٹبال ورلڈ کپ فائنل: یمال کے عروج اور میسی کے ممکنہ الوداع کی کہانی

میسی کی امیدیں اور یامال کا ابھرتا ستارہ: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگی

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پریکٹس میچ: بپاکستان کا دوسرے روز 455 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی