فیفا کی نئی عالمی رینکنگ جاری: ورلڈ چیمپئن اسپین نمبر ون، پاکستان 199ویں نمبر پر براجمان


نیویارک میں 19 جولائی کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کا تاج اپنے سر سجانے والی اسپین کی فٹ بال ٹیم فیفا کی نئی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر آ گئی ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران ناقابلِ شکست رہنے والی اسپینش ٹیم نے 121.17 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ دوسرے سے پہلے نمبر پر چھلانگ لگائی ہے، جبکہ 2022 کی چیمپئن اور اس بار کی فائنلسٹ ارجنٹائن دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ عالمی رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ راؤنڈ آف 16 میں ناروے کے ہاتھوں شکست کے باوجود برازیل کی ٹیم ایک درجے ترقی کے ساتھ 5 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ فرانس کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں ناکام ہونے والی مراکش کی ٹیم اپنی تاریخ کی بہترین 6 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، جبکہ پرتگال 2 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ اسپین کے ہاتھوں کوارٹر فائنل ہارنے والی بیلجیئم کی ٹیم ایک درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں، نیدرلینڈز 9 ویں اور میکسیکو 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔ درجہ بندی میں ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے والی ٹیموں میں تیونس 12 درجے تنزلی کے بعد 57 ویں اور سب سے زیادہ 60.74 پوائنٹس گنوانے والی پانامہ کی ٹیم 44 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ دیگر ممالک میں ایران 22 ویں، مصر 24 ویں، بھارت 138 ویں، ایتھوپیا 143 ویں، افغانستان 177 ویں، بنگلا دیش 181 ویں اور سری لنکا 187 ویں نمبر پر ہے۔ فیفا کے 210 رکنی رکن ممالک میں پاکستان 199 ویں نمبر پر براجمان ہے، جبکہ یورپ کی ریاست سان مرینو عالمی درجہ بندی میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا پہلا ردعمل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا: ہمبنٹوٹا میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل

فیفا کی نئی عالمی رینکنگ جاری: ورلڈ چیمپئن اسپین نمبر ون، پاکستان 199ویں نمبر پر براجمان

اسنوکر کو ’سی ایم یوتھ گیمز‘ میں شامل کیا جائے: عمران نوشاہی کا وزیر کھیل پنجاب کو خط

پی ایس ایل کے بعد کرکٹ کا بڑا ایونٹ، چیمپئن لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، ملک فیصل ایوب کھوکھر

میسی کی ’تکلیف‘ اور ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد مُکے برسانے پر تحقیقات: آخری سیٹی کے بعد کیا ہوا اور ارجنٹینا کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 نے حاضرین، ناظرین اور آمدن کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

فائنل جیت کر لامین یامال سجدہ ریز، ویڈیو

ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے

اسپین 16 برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست

فٹبال ورلڈ کپ فائنل: یمال کے عروج اور میسی کے ممکنہ الوداع کی کہانی

میسی کی امیدیں اور یامال کا ابھرتا ستارہ: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگی

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پریکٹس میچ: بپاکستان کا دوسرے روز 455 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی