میسی کی ’تکلیف‘ اور ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد مُکے برسانے پر تحقیقات: آخری سیٹی کے بعد کیا ہوا اور ارجنٹینا کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟


Getty Imagesیہ دیکھا جا سکتا ہے کہ المادا اور پاریدیس نے گاوی کو زمین پر گرایاعالمی فٹبال فیڈریشن فیفا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل کے دوران آخری سیٹی کے بعد گراؤنڈ میں ہنگامہ آرائی اور ناخوشگوار واقعات پر ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے ایک پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے تاکہ سٹیڈیم میں آخری سیٹی کے بعد پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لیا جا سکے۔جھگڑے میں ملوث کسی بھی کھلاڑی یا کوچ کو معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ارجنٹینا کی فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔اتوار کو ایک صفر کی شکست کے بعد ارجنٹینا ٹیم اور اس کے معاون عملے کے ارکان سپین کے کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑے میں ملوث دکھائی دیے تھے۔ اس وقت سپین کے کھلاڑی ورلڈ کپ میں فتح کا جشن منا رہے تھے۔ ناہویل مولینا، لیاندرو پاریدیس، تیاگو المادا اور اسسٹنٹ کوچ روبرتو آیالا سبھی بظاہر اس لڑائی میں شامل ہوئے تھے۔ ابتدائی طور پر فیفا نے بتایا تھا کہ پاریدیس کی جانب سے سپین کے ایرک گارسیا کا گلا دبانے پر انھیں ریفری نے میدان سے باہر بھیج دیا تھا۔کچھ ہی دیر بعد پاریدیس کے ریڈ کارڈ کو ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ فیفا نے بی بی سی سپورٹ کو تصدیق کی ہے کہ اس وقت کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ارجنٹینا کے ایک دوسرے کھلاڑی اینزو فرنانڈیز کو پہلے ہی دو بار بُرے انداز میں ٹیکل کرنے پر ریڈ کارڈ ملا تھا اور انھیں گراؤنڈ سے باہر بھیجا جا چکا تھا۔فیفا پہلے ہی ارجنٹینا کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی کا عمل شروع کر چکا تھا کیونکہ اس کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں 2-1 کی فتح کے بعد فاک لینڈز جزائر پر اپنے ملک کے دعوے کی حمایت میں ایک بینر اٹھایا تھا۔دریں اثنا لیونل میسی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد وہ ’بہت زیادہ تکلیف‘ میں مبتلا ہیں اور ’اس زخم کو بھرنے میں وقت لگے گا۔‘میسی اب ورلڈ کپ کے دو فائنلز ہار چکے ہیں۔ اس سے قبل 2014 میں بھی ارجنٹینا کو جرمنی کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔39 سالہ میسی کے 2030 کے ٹورنامنٹ میں شرکت کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم انھوں نے ابھی تک اپنے بین الاقوامی مستقبل کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔میسی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سپین کو اس جیت پر مبارکباد بھی دی ہے۔ ورلڈ کپ فائنل کی آخری سیٹی کے بعد کیا ہوا؟Getty Imagesپاریدیس کی جانب سے سپین کے ایرک گارسیا کا گلا دبانے پر انھیں ریفری نے میدان سے باہر بھیج دیا تھانیو جرسی میں آخری سیٹی بجتے ہی ارجنٹینا کے چند کھلاڑی، جن میں لیونل میسی بھی شامل تھے، مایوسی میں زمین پر گر گئے تھے۔دیگر کھلاڑی خاموش کھڑے رہے جبکہ سپین کے کھلاڑی خوشی سے دوڑتے ہوئے میدان میں موجود تھے۔روڈری، جنھیں اضافی وقت میں واپس بھیجا گیا تھا، ڈگ آؤٹ سے نکل کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ جشن میں شامل ہونے کے لیے دوڑے۔جب وہ ارجنٹینا کے کھلاڑی مولینا کے پاس سے گزرے تو انھوں نے بظاہر روڈری کے بازو یا پیٹ پر مکا مارا۔یہی وہ چنگاری تھی جس سے ہنگامہ شروع ہوا۔روڈری نے مولینا کا سامنا کیا لیکن ارجنٹینا کے کھلاڑی نے جارحانہ انداز میں آگے بڑھنے کی کوشش کی۔گارسیا اپنے ساتھی کی حمایت کے لیے آئے، جس پر پاریدیس بھی اس میں شامل ہو گئے اور گارسیا کا گلا دبایا۔ استعمال نہ ہونے والے متبادل کھلاڑی گاوی نے مداخلت کی کوشش کی لیکن المادا نے انھیں زمین پر گرا دیا۔اس کے بعد پاریدیس نے گاوی کے چہرے پر ہاتھ رکھ کر انھیں زمین پر دھکا دیا۔اس دوران آیالا گارسیا کا گلا پکڑے ہوئے دکھائی دیے۔ اس کے بعد وہ سپین کے مڈفیلڈر دانی اولمو پر حملہ کرتے بھی دکھائی دیے۔بی بی سی ون کی نشریات میں ایلن شیرر نے کہا تھا کہ ’پاریدیس نے کسی کے چہرے پر دو یا تین مکے مارنے کی کوشش کی۔ وہ ان کے پیچھے پڑ گئے تھے۔ کھیل میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔‘’ہم جانتے ہیں کہ ہارنے سے کتنی تکلیف ہوتی ہے، لیکن ہارنے کا بھی ایک طریقہ ہوتا ہے۔ ہم نے ارجنٹینا کی جانب سے کئی بار ایسا دیکھا ہے۔ فائنل سیٹی کے بعد ان کا ردعمل بہت خراب ہے۔‘جو ہارٹ نے کہا تھا کہ ’میچ ختم ہو چکا تھا، آج جو کچھ ہوا اس پر انھیں کسی قسم کی شکایت نہیں ہو سکتی۔ یہ انتہائی شرمناک رویہ ہے۔‘تاہم ارجنٹینا کے کوچ لیونل سکیلونی، جنھوں نے تناؤ کم کرنے کی کوشش کی تھی، اپنے بعد از میچ انٹرویو میں ان واقعات کو کم اہمیت دیتے دکھائی دیے۔انھوں نے کہا کہ ’ہم فتح میں خوش اخلاق ہوتے ہیں اور شکست میں بھی خوش اخلاق ہونا چاہیے۔‘’آج ہم یہ دکھا رہے ہیں کہ ہمیں ہارنا آتا ہے۔‘’ہم میچ ہار گئے اور ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جینا چھوڑ دیں یا یہاں تک پہنچنے کے لیے جو کچھ کیا اسے بھول جائیں۔‘ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگیفٹبال ورلڈ کپ فائنل: یمال کے عروج اور میسی کے ممکنہ الوداع کی کہانی’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہےمیسی اور یمال کی پہلی ملاقات: گود میں کھیلنے سے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے تک کی کہانیارجنٹینا کو کس قسم کی کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے؟فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی کے پاس کئی اختیارات موجود ہیں۔ڈسپلنری اور اخلاقیات کے پراسیکیوٹر کی تقرری کے ذریعے فیفا صرف ممکنہ پرتشدد رویے ہی نہیں بلکہ دیگر خلاف ورزیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لے گا۔اگر کھلاڑیوں یا قومی ایسوسی ایشن پر فرد جرم عائد ہوتی ہے اور وہ قصوروار قرار پاتے ہیں تو زیادہ سخت سزا کا امکان موجود ہے۔ڈسپلنری ضابطے کا آرٹیکل 13 توہین آمیز رویے اور فیئر پلے کے اصولوں سے متعلق ہے۔کھلاڑیوں اور عملے کی کارروائیوں کو ’مہذب طرزِ عمل کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی‘ اور ’فٹبال یا فیفا کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والا رویہ‘ قرار دیا جا سکتا ہے۔ڈسپلنری اور اخلاقیات کے پراسیکیوٹر ’سنگین اور تخفیفی دونوں قسم کے حالات‘ کو مدنظر رکھیں گے اور ان کے پاس عالمی سطح پر پابندی عائد کرنے کا اختیار بھی موجود ہے۔فیفا نے اسی شق کے تحت ہسپانوی فٹبال فیڈریشن کے اُس وقت کے صدر لوئس روبیالس پر فرد جرم عائد کی تھی جب انھوں نے سپین کی خواتین کی ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ پر فتح کے بعد جینی ہرموسو کو ہونٹوں پر بوسہ دیا تھا۔روبیالس کو 2023 میں فٹبال سے متعلق تمام سرگرمیوں سے تین سال کے لیے معطل کیا گیا تھا اور ان کی اپیل بھی مسترد ہو گئی تھی۔یوراگوئے کے سٹرائیکر لوئس سواریز کو 2014 کے ورلڈ کپ میں اٹلی کے دفاعی کھلاڑی جیورجیو کیلینی کو کاٹنے پر چار ماہ کے لیے تمام فٹبال سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا تھا۔اس کے نتیجے میں لیورپول کے کھلاڑی کو پریمیئر لیگ سیزن کے ابتدائی نو میچوں سے محروم ہونا پڑا تھا۔تاہم المادا، آیالا، مولینا اور پاریدیس کو اتنی طویل پابندیوں کا سامنا ہونے کا امکان کم ہے۔Getty Imagesپاریدیس اور المادا گاوی کو زمین پر گرا دیتے ہیںارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے خلاف شکایات کا انبارارجنٹینا کی فٹبال ایسوسی ایشن اے ایف اے کو حالیہ برسوں میں اپنے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق کئی شکایات کا سامنا رہا ہے۔2022 کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد ارجنٹینا پر ’توہین آمیز رویے اور فیئر پلے کے اصولوں کی خلاف ورزی‘ اور ’کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے نامناسب طرز عمل‘ سے متعلق الزامات عائد کیے گئے تھے۔جنوبی امریکی ٹیم نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی تھی لیکن ان کے جشن منانے کے انداز پر تنقید کی گئی تھی۔ایمیلیانو مارٹینیز نے بہترین گول کیپر کی ٹرافی کے ساتھ ایک نامناسب اشارہ کیا تھا۔ جبکہ بعد میں ڈریسنگ روم میں فرانس کے سٹار کلیان ایمباپے کا مذاق اڑاتے ہوئے بھی ویڈیو بنائی گئی تھی۔ ارجنٹینا پر 18,300 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور کسی کھلاڑی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تھی۔تاہم مارٹینیز کو 2024 میں چلی اور کولمبیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ’توہین آمیز رویے‘ پر دو میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔مارٹینیز نے چلی کے خلاف 3-0 کی فتح کے بعد کوپا امریکہ ٹرافی کی ایک نقل کے ساتھ اپنی متنازع جشن منانے کی حرکت دہرائی تھی۔چار دن بعد کولمبیا کے خلاف 2-1 کی شکست کے بعد جب ایک کیمرا مین میدان میں ان کے قریب آیا تو انھوں نے اپنے دستانے سے کیمرے کو مارا۔ارجنٹینا کی 2024 کوپا امریکہ فتح کے بعد اینزو فرنانڈیز کو ایک ویڈیو پوسٹ کرنے پر معذرت کرنا پڑی تھی۔فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے اس گیت کو ’نسل پرستانہ اور امتیازی‘ قرار دیا تھا۔اس ورلڈ کپ میں اے ایف اے کو انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد لہرائے گئے بینر پر بھی ممکنہ جرمانے کا سامنا ہے۔2014 میں اے ایف اے پر سلووینیا کے خلاف ایک دوستانہ میچ سے قبل یہی بینر اٹھانے پر 20,000 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ممکن ہے کہ فیفا بینر تھامنے والے کھلاڑیوں پر بھی پابندی عائد کرے۔اس سے ملتے جلتے ایک واقعے میں انگلینڈ کے خلاف یورو 2024 فائنل میں سپین کی 2-1 فتح کے بعد ان کے کپتان الوارو موراتا اور ساتھی کھلاڑی روڈری کو ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فیفا کے پراسیکیوٹر کی جانب سے ارجنٹینا کے رویے سے متعلق تحقیقات مکمل کرنے کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔18 فروری کو یوئیفا نے ایک اخلاقی اور ڈسپلنری انسپکٹر مقرر کیا تھا تاکہ جانلوکا پریستانی کی طرف سے مبینہ نسل پرستانہ بدسلوکی کی تحقیقات کی جا سکیں۔ مگر دو ماہ سے زیادہ عرصے بعد پریستانی پر ہم جنس مخالف نفرت پر مبنی رویے کے باعث چھ میچوں کی پابندی عائد کی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا: ہمبنٹوٹا میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل

فیفا کی نئی عالمی رینکنگ جاری: ورلڈ چیمپئن اسپین نمبر ون، پاکستان 199ویں نمبر پر براجمان

اسنوکر کو ’سی ایم یوتھ گیمز‘ میں شامل کیا جائے: عمران نوشاہی کا وزیر کھیل پنجاب کو خط

پی ایس ایل کے بعد کرکٹ کا بڑا ایونٹ، چیمپئن لیگ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، ملک فیصل ایوب کھوکھر

میسی کی ’تکلیف‘ اور ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد مُکے برسانے پر تحقیقات: آخری سیٹی کے بعد کیا ہوا اور ارجنٹینا کے خلاف کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 نے حاضرین، ناظرین اور آمدن کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

’مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا بیٹا ہے‘: ورلڈ کپ کے ’حقیقی فاتح‘ تین سالہ کائن کا جشن جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے

فائنل جیت کر لامین یامال سجدہ ریز، ویڈیو

ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے

اسپین 16 برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست

فٹبال ورلڈ کپ فائنل: یمال کے عروج اور میسی کے ممکنہ الوداع کی کہانی

میسی کی امیدیں اور یامال کا ابھرتا ستارہ: فٹبال کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟

ورلڈ کپ فائنل میں سپین کی فتح، سیٹی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑی کا ’شرمناک رویہ‘ اور سٹیج پر ٹرمپ کی موجودگی

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پریکٹس میچ: بپاکستان کا دوسرے روز 455 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور

پاکستان انڈر 19 کی اسپنر ماہم نزاکت کا اگلے میچ میں جنوبی افریقہ کی خامیوں کو نشانہ بنانے کا عزم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی