راولپنڈی میں گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا آغاز: 145 اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم


پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی قیادت میں پنجاب میں گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پنجاب اسپورٹس بورڈ اور محکمہ تعلیم پنجاب کے تعاون سے راولپنڈی کے 145 اسکولوں میں انڈر 15 اسکول ہاکی ٹیموں کے قیام اور ان کی مضبوطی کے لیے ہاکی کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ، آئی پی سی سیکریٹری و پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی، عالمی چیمپئن اور لیجنڈری اولمپین شہناز شیخ نے تقریب میں شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ سابق پاکستانی کپتان، ورلڈ کپ چیمپئن اور اولمپین ناصر علی، پی ایس بی کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام بھی تقریب میں موجود تھے۔ ان کے علاوہ ایجوکیشن پنجاب، راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ہاکی کوچز، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے جنوری 2027 میں "انڈر 15 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ" کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے اگلے مراحل میں خیبر پختونخوا اور فیصل آباد، جس کے بعد جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں کٹس کی تقسیم اور پروگرام کا توسیع کی جائے گی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد بچوں کو ہاکی کی جانب راغب کرنا، باقاعدہ تربیت فراہم کرنا اور گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کر کے قومی ٹیم کے لیے ایک مضبوط نرسری تیار کرنا ہے۔ پاکستان ہاکی کے لیے اسکول لیول سے قومی ٹیم تک کے ایک نئے باب کا اغاز ہوچکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

لیڈز میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام، انگلینڈ نے ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

لیڈز میں انگلش فاسٹ بولرز کی تباہ کن بولنگ، پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار

پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 238 رنز کی برتری، پاکستان کو آغاز میں ہی دوہرا نقصان

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 238 رنز کی برتری، پاکستان کو آغاز میں ہی نقصان

پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز سے عبرتناک شکست

پاکستان کرکٹ کا زوال: اندرونی سیاست، کوچنگ کے مسائل اور سہیل خان کے انکشافات

بولرز محض رفتار کے بجائے مہارت پر توجہ دیں، اندرونی سیاست نے کرکٹ کو تباہ کیا: سہیل خان

'انجری کے بعد کم بیک مشکل تھا لیکن امید تھی کہ موقع ملتے ہی بیسٹ دوں گی'، شوال ذوالفقار

ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، گُل فیروزہ

پاکستان انڈر 19 کا دورہ انگلینڈ: نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تربیتی کیمپ کا آغاز

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 409 رنز پر آؤٹ، پاکستان پر 238 رنز کی برتری

ارشد ندیم کی گلاسگو گیمز میں ناکامی کے بعد جنوبی افریقہ میں خصوصی تربیت، ورلڈ چیمپئن شپ 2027 پر نظریں

راولپنڈی میں گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا آغاز: 145 اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم

دوسرے دن کا کھیل ختم: علی عثمان نے ’پانچ وکٹیں لے کر تنقید کو غلط اور سلیکشن کو درست ثابت کر دیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی