"انجری کے بعد کم بیک مشکل تھا لیکن امید تھی کہ موقع ملتے ہی بیسٹ دوں گی"، شوال ذوالفقار


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجری کے بعد ٹیم میں کم بیک کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، تاہم وہ اس بات کے لیے پرامید تھیں کہ جب بھی موقع ملے گا تو اپنا بہترین کھیل پیش کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کے دورے میں ان کی کوشش تھی کہ رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالیں اور آگے بھی ان کا یہی عزم ہے کہ اپنی کارکردگی سے پاکستان ٹیم کو فائدہ پہنچائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انجری کا دورانیہ کھلاڑی کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر انتہائی سخت ہوتا ہے لیکن اس وقت انہوں نے یہی سوچ کر حوصلہ برقرار رکھا کہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔ شوال ذوالفقار کے مطابق اب کرکٹ پہلے کے مقابلے میں کافی تبدیل ہو چکی ہے، اسی لیے پوری ٹیم اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ خاص طور پر پاور ہیٹنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنانے پر فوکس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے فٹنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فارمیٹ چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، فٹنس سب سے بنیادی چیز ہے کیونکہ دباؤ والے میچز میں کھلاڑی کی فٹنس ہی کام آتی ہے۔ کپتان فاطمہ ثناء سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ طویل عرصے سے کھیل رہی ہیں اور ان سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ شوال ذوالفقار نے مزید بتایا کہ پچھلے چھ مہینوں سے ٹیم مثبت سوچ اور بہتر انٹینٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

لیڈز میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام، انگلینڈ نے ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

لیڈز میں انگلش فاسٹ بولرز کی تباہ کن بولنگ، پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار

پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 238 رنز کی برتری، پاکستان کو آغاز میں ہی دوہرا نقصان

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 238 رنز کی برتری، پاکستان کو آغاز میں ہی نقصان

پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز سے عبرتناک شکست

پاکستان کرکٹ کا زوال: اندرونی سیاست، کوچنگ کے مسائل اور سہیل خان کے انکشافات

بولرز محض رفتار کے بجائے مہارت پر توجہ دیں، اندرونی سیاست نے کرکٹ کو تباہ کیا: سہیل خان

'انجری کے بعد کم بیک مشکل تھا لیکن امید تھی کہ موقع ملتے ہی بیسٹ دوں گی'، شوال ذوالفقار

ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، گُل فیروزہ

پاکستان انڈر 19 کا دورہ انگلینڈ: نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تربیتی کیمپ کا آغاز

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 409 رنز پر آؤٹ، پاکستان پر 238 رنز کی برتری

ارشد ندیم کی گلاسگو گیمز میں ناکامی کے بعد جنوبی افریقہ میں خصوصی تربیت، ورلڈ چیمپئن شپ 2027 پر نظریں

راولپنڈی میں گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا آغاز: 145 اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم

دوسرے دن کا کھیل ختم: علی عثمان نے ’پانچ وکٹیں لے کر تنقید کو غلط اور سلیکشن کو درست ثابت کر دیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی