پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز سے عبرتناک شکست


پاکستان کو جمعہ کے روز ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں تیسرے ہی دن اننگز اور 103 رنز سے شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز کی 238 رنز کی برتری کے جواب میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جبکہ اس میچ میں قومی بلے باز مجموعی طور پر صرف 85.4 اوورز ہی کھیل سکے۔ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور 8 وکٹوں پر 366 رنز میں 43 رنز کا اضافہ کر کے 409 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔ جیمی اسمتھ کے 25 اور جوفرا آرچر کے ناقابلِ شکست 23 رنز نے انگلینڈ کو مضبوط برتری دلائی۔ پاکستان کی جانب سے اسپنر علی عثمان نے 95 رنز کے عوض 5 اور خرم شہزاد نے 133 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ @@3923938@@ 238 رنز کے گھاٹے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی پاکستانی ٹیم کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی۔ جوفرا آرچر نے 13 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز، اذان اویس (9) اور امام الحق (0) کو پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد لنچ سے قبل عبداللہ شفیق بھی 15 رنز بنا کر اولی روبنسن کا شکار بن گئے۔ لنچ کے بعد جوش ٹنگ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے سعود شکیل (14)، شان مسعود (29) اور سلمان علی آغا (4) کو جلد آؤٹ کر کے پاکستان کا اسکور 76 رنز پر 6 وکٹیں کر دیا۔ محمد رضوان نے 39 گیندوں پر 41 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی اور وہ 9ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بنے جنہیں گس اٹکنسن نے بولڈ کیا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے انگلش فاسٹ باؤلرز جوش ٹنگ، اولی روبنسن اور جوفرا آرچر تینوں نے بالترتیب تین تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ تین مختلف کپتانوں کی زیرِ قیادت پاکستان کی اپنے گزشتہ 19 ٹیسٹ میچوں میں یہ 14 ویں شکست ہے۔ ان 19 میچوں میں سے 10 ٹیسٹ چار دنوں میں ختم ہوئے، جبکہ یہ چوتھا موقع ہے کہ قومی ٹیم کو تین دنوں کے اندر ہی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

لیڈز میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام، انگلینڈ نے ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

لیڈز میں انگلش فاسٹ بولرز کی تباہ کن بولنگ، پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار

پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 238 رنز کی برتری، پاکستان کو آغاز میں ہی دوہرا نقصان

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 238 رنز کی برتری، پاکستان کو آغاز میں ہی نقصان

پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز سے عبرتناک شکست

پاکستان کرکٹ کا زوال: اندرونی سیاست، کوچنگ کے مسائل اور سہیل خان کے انکشافات

بولرز محض رفتار کے بجائے مہارت پر توجہ دیں، اندرونی سیاست نے کرکٹ کو تباہ کیا: سہیل خان

'انجری کے بعد کم بیک مشکل تھا لیکن امید تھی کہ موقع ملتے ہی بیسٹ دوں گی'، شوال ذوالفقار

ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، گُل فیروزہ

پاکستان انڈر 19 کا دورہ انگلینڈ: نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تربیتی کیمپ کا آغاز

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ پہلی اننگز میں 409 رنز پر آؤٹ، پاکستان پر 238 رنز کی برتری

ارشد ندیم کی گلاسگو گیمز میں ناکامی کے بعد جنوبی افریقہ میں خصوصی تربیت، ورلڈ چیمپئن شپ 2027 پر نظریں

راولپنڈی میں گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا آغاز: 145 اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم

دوسرے دن کا کھیل ختم: علی عثمان نے ’پانچ وکٹیں لے کر تنقید کو غلط اور سلیکشن کو درست ثابت کر دیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی