
لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں موسم کی صورتحال مختلف رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور میں تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے آج شہر میں بارش کا امکان مسترد کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح ہلکی دھوپ کے ساتھ ہوئی جبکہ دن کے دوران دھوپ اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
لاہور میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جو 14 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں موسم گرم اور قدرے دھندلا رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں رات کے وقت بارش ہوسکتی ہے۔
ادھر کراچی میں گرم اور مرطوب موسم کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔