ای او بی آئی پنشن کے لیے 15 سالہ شراکت لازمی قرار، وفاقی آئینی عدالت نے اہم فیصلہ سنادیا


وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی (ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن) پنشن کے حصول کے لیے ملازم کی کم از کم 15 سالہ شراکت کی شرط برقرار رکھتے ہوئے سابق بینک ملازم کو پنشن دینے سے متعلق احکامات کالعدم قرار دے دیے۔ وفاقی آئینی عدالت نے سابق بینک ملازم جاوید اقبال بھٹی کے کیس میں ای او بی آئی کی اپیل منظور کرلی اور اسلام آباد ہائیکورٹ، وفاقی محتسب اور صدر پاکستان کے سابقہ فیصلے منسوخ کردیے۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی بھی شامل تھے۔ چیف جسٹس نے 12 صفحات پر مشتمل حکمنامہ تحریر کیا۔ کیس کے مطابق جاوید اقبال بھٹی نے بطور بینک ملازم 5 سال، 10 ماہ اور 8 دن ملازمت کی تھی۔ انہیں 2015 میں 48 ہزار روپے کی اولڈ ایج گرانٹ منظور کی گئی، تاہم بعد ازاں وفاقی محتسب نے انہیں پنشن دینے کا حکم جاری کردیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ای او بی آئی پنشن کے لیے عمومی طور پر کم از کم 15 سال کی شراکت قانونی تقاضا ہے۔ درخواست گزار یکم جولائی 2008 سے بیمہ شدہ ہونے کے باعث پانچ سال کی خصوصی رعایت کا اہل بھی نہیں تھا۔ عدالت کے مطابق پہلے اولڈ ایج گرانٹ کی منظوری سے پنشن کا حق خودبخود پیدا نہیں ہوتا۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ وفاقی محتسب پنشن کے لیے اہلیت کے تعین سے متعلق مخصوص قانونی طریقہ کار کو نظرانداز نہیں کرسکتا اور قانونی شرائط پوری نہ کرنے والے شخص کو پنشن دینے کا حکم نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ پنشن کی درخواست مسترد ہونا بذاتِ خود بدانتظامی کے زمرے میں نہیں آتا۔ من مانی، امتیازی سلوک، غفلت یا بلاجواز تاخیر کی شکایات اور پنشن کے لیے قانونی اہلیت کا معاملہ الگ الگ ہیں۔ فیصلے کے مطابق ای او بی آئی کے تحت فوائد کی اہلیت، رقم اور مدت کا تعین متعلقہ قانون کے مطابق کیا جائے گا، جس میں نظرثانی اور اپیل کا طریقہ کار بھی موجود ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

شرمپ فارمنگ کو مضبوط برآمدی صنعت بنایا جائے گا، وزیر بحری امور

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

اقوامِ متحدہ کی سابق کمشنر ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا: ’اگر آپ تھوڑی اور تالیاں بجائیں تو شاید میں یہ انعام ٹرمپ کے نام بھی کر دوں‘

کنگ خالد ایئرپورٹ پر ہوئے دو حملوں میں پائلٹ سمیت تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی: پی آئی اے کا ریاض کے لیے فضائی آپریشن معطل

نضال حسن کو فائرنگ سکواڈ سے سزائے موت دینے کا عمل براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

ایلون مسک نے یہ کیوں کہا کہ ’کیا انڈیا کا اصل باس امبانی ہے؟‘

’درِ نجات‘ کی خوشبخت: ’ہماری خواتین کو ایسے ہی بیٹے چاہییں، جو سوال نہ کریں‘

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی مسعود پزشکیان سے ملاقات، ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

مکہ معاہدے کے بعد کیا سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی شراکت داری ختم کرنے جا رہا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ترجمان پاک فوج

ای او بی آئی پنشن کے لیے 15 سالہ شراکت لازمی قرار، وفاقی آئینی عدالت نے اہم فیصلہ سنادیا

لاہور میں تیز ہواؤں سے گرمی کی شدت کم، اسلام آباد میں رات کو بارش کا امکان

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی