
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن مقرر کردیا گیا ہے۔
چیئرمین جوڈیشل کمیشن و چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد دونوں تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ کی تقرریاں جوڈیشل کمیشن کے ارکان فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد کے مستعفی ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔
دونوں ارکان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد ان کی جگہ نئے ارکان نامزد کیے گئے ہیں۔