’چرچ کے قریب 15 کروڑ روپے نقد برآمد‘: امریکی ہیلتھ کیئر فراڈ میں ملوث پاکستانی ملزمان کیسے گرفتار ہوئے؟


پاکستان کے شہر کراچی میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر امریکہ میں بزرگ شہریوں کے ساتھ میڈیکل انشورنس فراڈ میں ملوث تھے۔بدھ کے روز ملزمان کو کراچی کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انھیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو ایک مقامی عدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر ادارے کے حوالے کیا تھا، جس کی میعاد جمعے کو ختم ہو رہی ہے۔ ملزمان کو جمعے کو دوبارہ عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی سے گرفتار کیے گئے تین مرکزی ملزمان کا تعلق میر پور خاص ہے اور انھی کی نشاندہی پر ان کے ادارے نے میرپور خاص کے ایک چرچ کے احاطے میں کھڑی ایک کار سے 15 کروڑ روپے نقد رقم کی بڑی ریکوری کی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ملزمان یہ فراڈ 2020 سے کر رہے تھے اور چار برسوں میں ان کے 23 اکاؤنٹس میں ایک ارب 20 کروڑ روپے کی رقم آئی ہے۔شہزاد اکبر نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ملزمان کی کمپنی ’گلوبل ریسورس گروپ امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹگیشن (ایف بی آئی) کے ریکارڈ میں بھی موجود تھی اور انھوں نے ہم سے اس کا ذکر کیا تھا۔‘انھوں نے مزید کہا کہ این سی سی آئی اے نے ان گرفتاریوں اور تحقیقات کے حوالے سے ایف بی آئی کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔بی بی سی نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے امریکہ محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا، جس نے ادارے کو محکمہ انصاف سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔ اس خبر کے شائع ہونے تک امریکہ حکام کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ملزمان امریکی شہریوں کو کیسے دھوکہ دیتے تھے؟این سی سی آئی اے کے ایک اور عہدیدار کے مطابق کراچی میں امریکی قونصل خانے میں تعینات امریکی سفارکاروں نے بھی زبانی طور پر گلوبل ریسورس گروپ نامی کمپنی کا ذکر کیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان امریکہ میں معمر افراد کو فون کرتے تھے اور بتاتے تھے کہ وہ پائیدار طبی آلات (ڈی ایم ای) سے متعلق انشورنس کوریج اور مراعات کے اہل ہیں۔ ان فون کالز کے ذریعے ملزمان متاثرین کی ذاتی اور طبی معلومات حاصل کرتے تھے۔ ان کے مطابق یہ معلومات امریکہ میں موجود ایک بلنگ پارٹنر کو فراہم کی جاتی تھیں، جو بعد ازاں امریکی ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کو غیرقانونی کلیمز جمع کراتا تھا۔این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ ان کے امریکہ میں بھی ساتھی موجود ہیں۔‘’سنتھیٹک آئڈنٹیٹی فراڈ‘: پاکستانی اور انڈین شہریوں کے گروہ نے کینیڈا میں ’لاکھوں ڈالر‘ کا مبینہ فراڈ کیسے کیا؟35 ارب روپے کے امریکی پوسٹل فراڈ میں ملزم فہیم اکرم کا لاہور میں ریمانڈ منظوراسلام آباد میں مبینہ ویزا فراڈ کے بعد طالبہ کی ’خودکشی‘: پولیس کا ملزم کی گرفتاری اور مزید جرائم کے انکشاف کا دعویٰ60 ارب کا فراڈ کرنے والا مفرور ملزم جو وائی فائی کی وجہ سے پکڑا گیاان کے مطابق بلنگ پارٹنر اپنے کمیشن اور اخراجات نکالنے کے بعد باقی رقم پہلے سے طے شدہ حصص کے مطابق ملزمان میں تقسیم کر دیتا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر یہ رقم امریکہ سے پاکستان غیرقانونی حوالہ ہنڈی چینلز کے ذریعے منتقل کی جاتی تھی۔تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں یہ رقوم نقد صورت میں اور ان فرضی کمپنیوں اور فرموں کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کی جاتی تھیں، جو اسی مقصد کے لیے قائم کی گئی تھیں۔تفتیش کاروں نے اس مبینہ نیٹ ورک سے منسلک 23 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے، جن میں زیادہ تر کراچی کے ایک نجی بینک میں کھولے گئے تھے۔شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ ان اکاؤنٹس میں ایک ارب 20 کروڑ روہے منتقل کیے گئے تھے۔این سی سی آئی اے کے ایک اعلامیے کے مطابق ملزمان کے بائنانس اکاؤنٹ میں تقریباً چھ کروڑ پاکستانی روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی موجود ہے۔امریکہ کا محکمہ صحت بھی طویل عرصے سے اپنے شہریوں کو ہیلتھ کیئر فراڈ سے بچنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ادارے کے مطابق دھوکے باز افراد فون کالز، ٹیلی وژن اشتہارات اور انٹرنیٹ کے ذریعے شہریوں سے رابطہ کرتے ہیں اور ان سے ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان کی طبی شناخت کا استعمال کیا جا سکے۔ادارے کے مطابق ان معلومات کا استعمال کر کے دھوکے باز افراد میڈیکل انشورنس کے لیے کلیم جمع کرواتے ہیں۔ملزمان کون ہیں؟این سی سی آئی اے کے ایڈشنل ڈائریکٹر کے مطابق گرفتار کیے گئے پانچ ملزمان میں سے تین کا تعلق میرپور خاص سے ہے، جو چھٹی جماعت سے ایک ساتھ ہیں اور آپس میں پارٹنرز ہیں۔ان کے مطابق ان افراد نے 200 سے زیادہ ملازمین بھرتی کیے ہوئے تھے۔شہزاد اکبر نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے پانچ افراد میں سے ایک کارپینٹر ہے، ایک ٹیچر ہے اور ایک بینکر۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ریسلر برونسن ریڈ کی ’طبی پیچیدگیوں‘ کے باعث موت، مگر ریاض میں ہونے والی لڑائی کیوں زیرِ بحث ہے؟

امریکا میں شدید طوفان اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 500 پروازیں منسوخ

افغانستان میں خواتین کو اُن کے نام سے پکارنے پر پابندی عائد؛ بی بی، بکری اور گائے کہنے کی ہدایت

وہ پائلٹ جنھوں نے انجانے میں اسامہ بن لادن کو سوڈان سے افغانستان پہنچایا

افغانستان میں طالبان کے اقتدار نے دنیا بھر میں جہادی تحریکوں کو کیا نیا راستہ دکھایا؟

اسلام آباد میں مکہ اتحاد کا اجلاس: حوثیوں کے حملوں کی مذمت، ’سعودی عرب کی سلامتی کا تحفظ کریں گے‘

’یہ انڈیا کے لیے پیغام ہے‘: روس خلائی شعبے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش کیوں کر رہا ہے؟

ایران کے خلاف فتح قریب ہے، ٹرمپ کا دعویٰ، معاہدے کے لیے تہران کو مزید موقع دینے کا اعلان

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو بڑا تحفہ، ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

سعودی عرب پر پانچ ماہ میں 274 حملے: بی بی سی نے ریاض کی گلیوں میں کیا دیکھا؟

یو اے ای قومی دن: پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل 5 دن بند رہنے کا اعلان

جارکھنڈ میں دہرا قتل، ملزمان نے بیویوں کی لاشیں ایمبولینس میں لے جا کر دفن کردیں

اسلام آباد میں مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس: ’سعودی عرب کے جنوب میں کشیدگی ایجنڈے کا اہم نکتہ ہوگی‘

’چرچ کے قریب 15 کروڑ روپے نقد برآمد‘: امریکی ہیلتھ کیئر فراڈ میں ملوث پاکستانی ملزمان کیسے گرفتار ہوئے؟

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی