افغانستان میں خواتین کو اُن کے نام سے پکارنے پر پابندی عائد؛ بی بی، بکری اور گائے کہنے کی ہدایت


افغانستان میں خواتین کی تعلیم، ملازمت اور نقل و حرکت پر پابندیوں کے بعد اب ان کی ذاتی شناخت سے متعلق بھی نئی ہدایات سامنے آئی ہیں، جن پر انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین اور زین نیوز کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ میں طبی عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ خواتین کو ان کے اصل نام کے بجائے ’بی بی‘ کہہ کر مخاطب کیا جائے۔ طبی نسخوں پر بھی اسی طریقے کو اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ طالبان کی جانب سے بعض اوقات خواتین کے لیے ’بکری‘ اور ’گائے‘ جیسے الفاظ بھی استعمال کیے جا رہے ہیں. جرمنی میں مقیم افغان سماجی کارکن لالہ عثمانی کے مطابق سرکاری دستاویزات میں بھی خواتین کی شناخت ان کے اپنے نام کے بجائے کسی مرد کی بیوی یا بیٹی کے طور پر درج کی جاتی ہے۔ افغانستان کے بعض علاقوں میں خاتون کا نام ظاہر کرنا خاندان کی عزت کے خلاف سمجھا جاتا ہے، یہاں تک کہ قبروں کے کتبوں پر بھی خواتین کے نام درج نہیں کیے جاتے۔ رپورٹ میں طالبان کے 90 صفحات پر مشتمل نئے فوجداری ضابطے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے تحت جرم کی سزا کا تعین ملزم کی سماجی حیثیت کے مطابق کیا جاتا ہے۔ معاشرے کو چار طبقات میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ ایک ہی جرم پر مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے الگ الگ سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ نئے ضابطے میں شوہروں کو اپنی بیویوں کو جسمانی سزا دینے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ اگر تشدد کے نتیجے میں خاتون کو شدید چوٹ آئے اور وہ عدالت میں اسے ثابت کرنے میں کامیاب ہو جائے تو شوہر کو 15 دن قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ تاہم مبصرین کے مطابق خواتین کے لیے انصاف حاصل کرنا بھی آسان نہیں، کیونکہ عدالت جانے کے لیے مرد محرم کی موجودگی اور پردے کی سخت شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ضابطے میں جنسی اور ذہنی تشدد کی روک تھام کے لیے بھی واضح دفعات موجود نہیں ہیں۔ دوسری جانب شادی سے متعلق نئے قواعد میں مخصوص شرائط کے تحت کم عمر بچوں کی شادی کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔ افغان نشریاتی ادارے آمو ٹی وی کے مطابق غیر شادی شدہ لڑکی کی خاموشی کو بھی شادی کے لیے رضامندی سمجھا جائے گا، جبکہ بلوغت کے بعد ایسی شادی ختم کرنے کے لیے عدالتی حکم درکار ہوگا۔ ان پابندیوں کے ساتھ افغانستان کا معاشی بحران بھی خواتین اور بچیوں کی مشکلات میں اضافہ کررہا ہے۔ شدید غربت کے باعث بعض خاندان مالی مدد اور خوراک کے حصول کے لیے اپنی کم عمر بیٹیوں کی شادی زیادہ عمر کے مردوں سے کرنے پر مجبور ہیں۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہر چار میں سے تین افراد اپنی روزمرہ کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ ایسے حالات میں خواتین کی تعلیم، روزگار، ذاتی شناخت اور قانونی تحفظ سے متعلق نئی پابندیاں ان کے مستقبل پر مزید سوالات اٹھا رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ریسلر برونسن ریڈ کی ’طبی پیچیدگیوں‘ کے باعث موت، مگر ریاض میں ہونے والی لڑائی کیوں زیرِ بحث ہے؟

امریکا میں شدید طوفان اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 500 پروازیں منسوخ

افغانستان میں خواتین کو اُن کے نام سے پکارنے پر پابندی عائد؛ بی بی، بکری اور گائے کہنے کی ہدایت

وہ پائلٹ جنھوں نے انجانے میں اسامہ بن لادن کو سوڈان سے افغانستان پہنچایا

افغانستان میں طالبان کے اقتدار نے دنیا بھر میں جہادی تحریکوں کو کیا نیا راستہ دکھایا؟

اسلام آباد میں مکہ اتحاد کا اجلاس: حوثیوں کے حملوں کی مذمت، ’سعودی عرب کی سلامتی کا تحفظ کریں گے‘

’یہ انڈیا کے لیے پیغام ہے‘: روس خلائی شعبے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش کیوں کر رہا ہے؟

ایران کے خلاف فتح قریب ہے، ٹرمپ کا دعویٰ، معاہدے کے لیے تہران کو مزید موقع دینے کا اعلان

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو بڑا تحفہ، ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

سعودی عرب پر پانچ ماہ میں 274 حملے: بی بی سی نے ریاض کی گلیوں میں کیا دیکھا؟

یو اے ای قومی دن: پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل 5 دن بند رہنے کا اعلان

جارکھنڈ میں دہرا قتل، ملزمان نے بیویوں کی لاشیں ایمبولینس میں لے جا کر دفن کردیں

اسلام آباد میں مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس: ’سعودی عرب کے جنوب میں کشیدگی ایجنڈے کا اہم نکتہ ہوگی‘

’چرچ کے قریب 15 کروڑ روپے نقد برآمد‘: امریکی ہیلتھ کیئر فراڈ میں ملوث پاکستانی ملزمان کیسے گرفتار ہوئے؟

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی