امریکا میں شدید طوفان اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 500 پروازیں منسوخ


امریکا میں تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر شدید سمندری طوفان نے مشرقی ساحلی ریاستوں میں نظامِ زندگی مفلوج کردیا۔ طوفانی ہواؤں، موسلادھار بارش اور سیلاب کے باعث تقریباً 10 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ فضائی اور زمینی سفر بھی شدید متاثر ہوا۔ طوفان کے باعث 500 پروازیں منسوخ اور 3 ہزار تاخیر کا شکار ہوئیں۔ نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کے بڑے ایئرپورٹس متاثر ہوئے جبکہ ریگن ایئرپورٹ کے رن ویز پر سیلابی پانی جمع ہوگیا اور لاگارڈیا ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر روک دی گئیں۔ شدید ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ کر بجلی کی تاروں اور کھمبوں پر گر گئے جس سے پنسلوینیا، نیو جرسی، میری لینڈ، ورجینیا اور نیویارک سمیت کئی ریاستوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ خراب موسم کے باعث نیویارک کی مشہور میسیز تھینکس گیونگ پریڈ بھی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار ملتوی کردی گئی۔ نیویارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، جبکہ سیلابی پانی میں پھنسی گاڑیوں سے درجنوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ دوسری جانب ریاست مسوری میں شدید برف باری اور کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں بلند سمندری لہروں نے بھی خطرے کی صورتحال پیدا کردی، جس کے باعث بعض ساحلی علاقوں کو خالی کروا لیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ریسلر برونسن ریڈ کی ’طبی پیچیدگیوں‘ کے باعث موت، مگر ریاض میں ہونے والی لڑائی کیوں زیرِ بحث ہے؟

امریکا میں شدید طوفان اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 500 پروازیں منسوخ

افغانستان میں خواتین کو اُن کے نام سے پکارنے پر پابندی عائد؛ بی بی، بکری اور گائے کہنے کی ہدایت

وہ پائلٹ جنھوں نے انجانے میں اسامہ بن لادن کو سوڈان سے افغانستان پہنچایا

افغانستان میں طالبان کے اقتدار نے دنیا بھر میں جہادی تحریکوں کو کیا نیا راستہ دکھایا؟

اسلام آباد میں مکہ اتحاد کا اجلاس: حوثیوں کے حملوں کی مذمت، ’سعودی عرب کی سلامتی کا تحفظ کریں گے‘

’یہ انڈیا کے لیے پیغام ہے‘: روس خلائی شعبے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش کیوں کر رہا ہے؟

ایران کے خلاف فتح قریب ہے، ٹرمپ کا دعویٰ، معاہدے کے لیے تہران کو مزید موقع دینے کا اعلان

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو بڑا تحفہ، ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

سعودی عرب پر پانچ ماہ میں 274 حملے: بی بی سی نے ریاض کی گلیوں میں کیا دیکھا؟

یو اے ای قومی دن: پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل 5 دن بند رہنے کا اعلان

جارکھنڈ میں دہرا قتل، ملزمان نے بیویوں کی لاشیں ایمبولینس میں لے جا کر دفن کردیں

اسلام آباد میں مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس: ’سعودی عرب کے جنوب میں کشیدگی ایجنڈے کا اہم نکتہ ہوگی‘

’چرچ کے قریب 15 کروڑ روپے نقد برآمد‘: امریکی ہیلتھ کیئر فراڈ میں ملوث پاکستانی ملزمان کیسے گرفتار ہوئے؟

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی