جارکھنڈ میں دہرا قتل، ملزمان نے بیویوں کی لاشیں ایمبولینس میں لے جا کر دفن کردیں


بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں دو سگے بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنی بیویوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد ان کی لاشیں قریبی ضلع کے جنگلات میں دفنا دیں، جنہیں پولیس نے تفتیش کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے شیو شنکر ساہو اور اس کے بھائی نوین ساہو اپنی اہلیہ 28 سالہ منی پریا اور 20 سالہ رادھیکا کماری کے درمیان چلنے والے گھریلو اختلافات کی وجہ سے شدید برہم تھے، حالانکہ اس افسوسناک واقعے سے محض دو دن قبل ہی دونوں خواتین کے درمیان صلح ہوچکی تھی۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ پیشے کے اعتبار سے ایمبولینس ڈرائیور شیو شنکر ساہو نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر پیر کے روز دونوں خواتین کو قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو ایمبولینس میں منتقل کر کے پڑوسی ضلع کے جنگل میں لے جا کر مٹی تلے دبا دیا۔ ابتدائی طور پر دونوں ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کی بیویاں بغیر کسی اطلاع کے گھر سے کہیں چلی گئی ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے کی جانے والی سخت پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنگل سے کھدائی کر کے دونوں خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کے عمل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولہ خواتین کے میکے والوں کا پیر کی صبح لگ بھگ 9 بجے ان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا اور اس وقت تک گھر کے حالات بالکل نارمل تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ریسلر برونسن ریڈ کی ’طبی پیچیدگیوں‘ کے باعث موت، مگر ریاض میں ہونے والی لڑائی کیوں زیرِ بحث ہے؟

امریکا میں شدید طوفان اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 500 پروازیں منسوخ

افغانستان میں خواتین کو اُن کے نام سے پکارنے پر پابندی عائد؛ بی بی، بکری اور گائے کہنے کی ہدایت

وہ پائلٹ جنھوں نے انجانے میں اسامہ بن لادن کو سوڈان سے افغانستان پہنچایا

افغانستان میں طالبان کے اقتدار نے دنیا بھر میں جہادی تحریکوں کو کیا نیا راستہ دکھایا؟

اسلام آباد میں مکہ اتحاد کا اجلاس: حوثیوں کے حملوں کی مذمت، ’سعودی عرب کی سلامتی کا تحفظ کریں گے‘

’یہ انڈیا کے لیے پیغام ہے‘: روس خلائی شعبے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش کیوں کر رہا ہے؟

ایران کے خلاف فتح قریب ہے، ٹرمپ کا دعویٰ، معاہدے کے لیے تہران کو مزید موقع دینے کا اعلان

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو بڑا تحفہ، ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

سعودی عرب پر پانچ ماہ میں 274 حملے: بی بی سی نے ریاض کی گلیوں میں کیا دیکھا؟

یو اے ای قومی دن: پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل 5 دن بند رہنے کا اعلان

جارکھنڈ میں دہرا قتل، ملزمان نے بیویوں کی لاشیں ایمبولینس میں لے جا کر دفن کردیں

اسلام آباد میں مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس: ’سعودی عرب کے جنوب میں کشیدگی ایجنڈے کا اہم نکتہ ہوگی‘

’چرچ کے قریب 15 کروڑ روپے نقد برآمد‘: امریکی ہیلتھ کیئر فراڈ میں ملوث پاکستانی ملزمان کیسے گرفتار ہوئے؟

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی