ہم نیٹ ورک کا ڈرامہ “آدھی بے وفائی” ہمارے اردگرد کی کہانی


محبت ریزہ ریزہ کی جگہ شروع ہونے والا ڈرامہ “آدھی بے وفائی” جلد ہی عوامی پسندیدگی حاصل کر لے گا۔محبت ریزہ ریزہ وہ ڈرامہ تھا جس نے  98  ہفتوں تک ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ بالخصوص آخری اقساط کا سسپنس، جذبات، ماں اور بیٹے کے رشتے کی خوبصورتی کو لوگ اپنے دل کے قریب محسوس کرتے رہے۔اس سوپ کی جگہ نیا ڈرامہ “آدھی بے وفائی” شروع ہوا ہے جس کی پہلی ہی قسط نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔ گھریلو موضوع پر بنایا گیا یہ ڈرامہ اپنے اردگرد کی کہانی محسوس ہو رہا ہے۔درفشاں اور ارسل کی جوڑی محبت سے تعبیر ہے۔ جہاں وہ ایک دوسرے کے ساتھ پرسکون انداز میں زندگی گزار رہے ہیں۔ لیکن اس پرسکون جھیل میں اولاد کی کمی کا کنکر ہلچل مچائے رکھتا ہے۔دوسری جانب اپنے حسن پر نازاں درشہور کسی امیر شہزادے کی متلاشی ہے۔ اس تلاش میں وہ اپنے چچازاد نبیل کا رشتہ ٹھکرا دیتی ہے۔ اور اس کی زندگی میں اسد کی آمد ہوجاتی ہے۔اس سوپ سیریل میں انسانی رشتوں کی پیچیدگیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جہاں محبت کے نام پر دھوکہ کھانے والی بیٹی ہے۔ اسے قدم قدم پر اچھے برے سے آگاہ کرنے والی ماں ہے۔ جس کی دونوں بیٹیوں کی زندگیاں طوفانوں سے گزر رہی ہیں۔ایک بیٹی بے اولادی کا دکھ جھیل رہی ہے تو دوسری دولت کی لالچ میں سچے رشتوں کو ٹھوکر مار دیتی ہے۔ دولت کی چاہ میں وہ اندھی ہو کر ایک ایسی راہ پر چل رہی ہے جو اسے اندھیرے میں دھکیل دے گی۔بیٹی کا بدلتا ہوا رویہ ماں کو پریشانی میں مبتلا کیے رکھتا ہے اور ان کی پریشانی بالاخر بدترین صورتحال تک جا پہنچتی ہے۔ڈرامے کے مصنف محمد اطہر انصاری کا کہنا ہے”اس سیریز میں انسانی رشتوں کے جن زاویوں کو پیش کیا گیا ہے وہ اس سے قبل ٹی وی اسکرین پر کبھی بھی اس انداز میں پیش نہیں کیے گئے۔”یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی پری برتھ ڈے، اداکارہ جذباتی ہو گئیںڈرامے کے اہم کردار فائق خان نے ڈرامے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹی وی کا خاصہ رہا ہے کہ کانٹنٹ پر بہت کام کیا جاتا ہے۔ اس ڈرامے کو بھی معاشرے کے خدوخال کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔ ڈرامے میں بہت سے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کو لوگ نہ صرف پسند کریں گے۔ بلکہ لوگ اسے اپنی زندگی کے قریب سمجھیں گے۔ ڈرامے میں بہت سے شادی شدہ جوڑوں کا عام مسئلہ یعنی بچوں کا پیدا نہ ہونا ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بہت مضبوط خواتین بھی  کچھ اور مسائل کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔ یہ65 سے 70اقساط پر مشتمل سوپ ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ یہ پورا سوپ لوگوں کو پسند آئے گا۔فائق خان نے کہا کہ یہ اچھا لکھا ہوا کھیل ہے جسے شاہ حسین نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ جو نور الہدی شاہ کے صاحبزادے ہیں جو خود بھی ایک کردار ادا کررہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ ایک اچھا ڈرامہ ہوگا اور لوگ اسے پسند کریں گے۔شہباز شگری جو ڈرامے میں اسد کا کردار نبھارہے ہیں۔ کہتے ہیں” ڈرامے میں میرا  کردار بہت مختلف ہے۔ یہ بالکل منفی کردار نہیں ہے۔ بلکہ یہ اپنے اہداف میں جکڑا ہوا ایک شخص ہے جو کسی بھی طرح سے اپنے مقررہ ہدف تک پہنچنے کا خواہشمند ہے۔ اس کے فیملی ایشوز ہیں لیکن امید ہے کہ یہ کردار دیکھنے والوں کو اپنی گرفت میں لے لے گا۔ میرا اور علیشبہ کا ٹریک بہت منفرد ہے جو لو اسٹوری تو ہے لیکن کچھ منفی حوالے بھی ہیں۔”سوپ کے نمایاں اداکاروں میں بینش چوہان، علیشبہ خان، شہباز شگری، احمد طحہٰ غنی، فائق خان۔ نعیمہ خان، ہاشم بٹ، اعجاز میر، روبینہ ناز اور دیگر شامل ہیں۔ یہ ڈرامہ تحریر کیا ہے محمد اطہر انصاری نے۔ اور اس کے ہدایت کار ہیں شاہ حسین۔ جبکہ اسے مومنہ درید پروڈکشن کی جانب سے جمعہ 31 جنوری کو پیر سے اتوار کی شام 7 بجے نشر کیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مفتی قوی کا نامور بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان

شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ منیب بٹ نے بتادیا

امریکی خاتون کو واپس امریکا بھیجا جائے: نادیہ حسین

نادیہ افگن کا بھارتی پنجابی فلموں سے متعلق بڑا انکشاف

بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔۔ دودی خان کو شادی کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ راکھی ساونت اپنے ہی ملک پر برس پڑیں

شادی کے بعد بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے۔۔ رجب بٹ نے ڈکی بھائی کا دفاع کرتے ہوئے توپوں کا رخ اپنی طرف موڑ لیا

صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنے کا تھا اور اسے کتنی دلہنوں نے پہنا؟ شادی کے برسوں بعد ریمبو کے دلچسپ انکشافات

انجیلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے درمیان قانونی جنگ دوبارہ شروع

عامر خان نئی محبت میں گرفتار

ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑیں

اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں، کون ہوگی دلہن؟

راشا تھاڈانی پر تھپڑ کس نے مارے، اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

ادت نارائن پر فینز کو بوسہ دینے پر تنقید: ’جب میں گا رہا ہوتا ہوں تو لوگوں پر جنون سوار ہو جاتا ہے‘

لائیو شو میں خاتون مداحوں کو بوسہ، انڈین گلوکار اُدت نارائن شدید تنقید کی زد میں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی