ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش ہوگیا ہے۔ معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے چہرے پر جو خوبصورتی نظر آتی ہے اس کے پیچھے کئی پلاسٹک سرجریاں ہیں۔ڈاکٹر اریج خالد کے مطابق، ہانیہ عامر کے گالوں پر موجود ڈمپل، جو کہ ان کی شخصیت کی ایک خاص پہچان سمجھے جاتے ہیں، اصل میں پلاسٹک سرجری کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے نہ صرف اپنے گالوں بلکہ اپنی ناک، ہونٹوں اور ٹھوڑی کی بھی سرجری کروائی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے گالوں کو لفٹ کرایا ہے اور اپنی آئی برو میں بھی تبدیلیاں کروائی ہیں۔ڈاکٹر اریج خالد نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ ایک خوبصورت اداکارہ ہیں۔ہانیہ عامر کی پلاسٹک سرجری سے متعلق یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگوں کے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ صارفین اس انکشاف سے حیران ہیں جبکہ اکثر اسے عام بات سمجھتے ہیں۔ڈاکٹر اریج خالد کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال بھی کیا جارہا ہے کہ کیا اداکاروں کو اپنی ظاہری شکل کو بہتر بنانے کےلیے پلاسٹک سرجری کروانی چاہیے؟یاد رہے کہ ہانیہ عامر سے پہلے بھی کئی مشہور اداکاراؤں کے پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنے حسن کو بہتر اور برقرار رکھنے کے انکشافات سامنے آتے رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نادیہ افگن کا بھارتی پنجابی فلموں سے متعلق بڑا انکشاف

بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔۔ دودی خان کو شادی کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ راکھی ساونت اپنے ہی ملک پر برس پڑیں

شادی کے بعد بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے۔۔ رجب بٹ نے ڈکی بھائی کا دفاع کرتے ہوئے توپوں کا رخ اپنی طرف موڑ لیا

صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنے کا تھا اور اسے کتنی دلہنوں نے پہنا؟ شادی کے برسوں بعد ریمبو کے دلچسپ انکشافات

انجیلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے درمیان قانونی جنگ دوبارہ شروع

عامر خان نئی محبت میں گرفتار

ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑیں

اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں، کون ہوگی دلہن؟

راشا تھاڈانی پر تھپڑ کس نے مارے، اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

ادت نارائن پر فینز کو بوسہ دینے پر تنقید: ’جب میں گا رہا ہوتا ہوں تو لوگوں پر جنون سوار ہو جاتا ہے‘

لائیو شو میں خاتون مداحوں کو بوسہ، انڈین گلوکار اُدت نارائن شدید تنقید کی زد میں

ہم نیٹ ورک کا ڈرامہ “آدھی بے وفائی” ہمارے اردگرد کی کہانی

فروری میں ریلیز ہونے والی فلمیں جن میں ’سٹار کڈز‘ نظر آئیں گے

علیزے شاہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں کیوں ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی