نادیہ افگن کا بھارتی پنجابی فلموں سے متعلق بڑا انکشاف


سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور اب بھی اگر انہیں بولی وڈ سے آفر آئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔ نادیہ افگن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے مقابلے پنجاب میں رنگت کو اہمیت حاصل ہوتی ہے، انہیں سندھ میں کراچی میں رہتے ہوئے رنگت پر طعنے نہیں ملے لیکن لاہور آئیں تو انہیں طعنے ملنے لگے۔ایک سوال کے جواب میں نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہر کسی کو ہر جگہ کام کرنا چاہیے۔انہوں نے بھارتی فلم سازوں اور اداکاروں کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کا کام پیشہ ورانہ اور اچھا ہوتا ہے، وہ ان کا کام دیکھتی رہتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ بہت پسند ہیں، ان سے ان کی دوستی بھی ہے، وہ ان کی فلمیں دیکھتی رہتی ہیں۔نادیہ افگن کے مطابق ماضی میں سونم باجوہ نے ان کے ڈرامے ’سنو چندا‘ کے ڈائلاگ کی ڈبنگ کی تھی، جس پر انہوں نے بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور پھر ان کے درمیان دوستی ہوگئی۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ بھارتی اداکار پاکستانی اداکاروں سے بہت پیار کرتے ہیں، ہماری بہت عزت کرتے ہیں اور ایسے ہی ہم بھی ان کی عزت کرتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں متعدد بار بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن وہ کام کے لیے وہاں جا نہ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک بار انہیں پیش کش ہوئی تو ان کے والد بیمار تھے، جس وجہ سے وہ نہ جا سکیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ کام کے لیے وہاں نہ جا سکی تھیں۔ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ افگن نے کہا کہ اگر انہیں اب بھی بولی وڈ سے کام کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور کام کریں گی۔ان کے مطابق فن اور فنکاروں کے لیے کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہر کسی کو ہر جگہ کام کرنا چاہیے۔انہوں نے بھارتی اداکارہ کونکنا سین اور شفالی شاہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیش ہو۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مفتی قوی کا نامور بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان

شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ منیب بٹ نے بتادیا

امریکی خاتون کو واپس امریکا بھیجا جائے: نادیہ حسین

نادیہ افگن کا بھارتی پنجابی فلموں سے متعلق بڑا انکشاف

بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔۔ دودی خان کو شادی کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ راکھی ساونت اپنے ہی ملک پر برس پڑیں

شادی کے بعد بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے۔۔ رجب بٹ نے ڈکی بھائی کا دفاع کرتے ہوئے توپوں کا رخ اپنی طرف موڑ لیا

صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنے کا تھا اور اسے کتنی دلہنوں نے پہنا؟ شادی کے برسوں بعد ریمبو کے دلچسپ انکشافات

انجیلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے درمیان قانونی جنگ دوبارہ شروع

عامر خان نئی محبت میں گرفتار

ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑیں

اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں، کون ہوگی دلہن؟

راشا تھاڈانی پر تھپڑ کس نے مارے، اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

ادت نارائن پر فینز کو بوسہ دینے پر تنقید: ’جب میں گا رہا ہوتا ہوں تو لوگوں پر جنون سوار ہو جاتا ہے‘

لائیو شو میں خاتون مداحوں کو بوسہ، انڈین گلوکار اُدت نارائن شدید تنقید کی زد میں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی