لائیو شو میں خاتون مداحوں کو بوسہ، انڈین گلوکار اُدت نارائن شدید تنقید کی زد میں


بالی وُڈ کے نامور گلوکار اُدت نارائن نے حالیہ دنوں میں ایک لائیو پرفارمنس کے دوران خاتون مداحوں کو بوسہ دے دیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُدت نارائن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اُدت نارائن نے اس تنازعے پر ردعمل دیتے ہوئے معاملے کی وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے۔انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’مداح نہت دیوانے ہوتے ہیں، ہم ایسے لوگ نہیں ہیں، ہم ڈیسنٹ لوگ ہیں۔ کچھ لوگ ایسے عمل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اسی طریقہ کار کے تحت اپنے پیار کا اظہار بھی کرتے ہیں۔‘’حتیٰ کہ آپ کے ساتھ محافظ بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات جب آپ مداحوں میں جاتے ہیں تو وہ آپ کی طرف بڑھتے ہیں، آپ کو چُھونے کی کوشش کرتے ہیں جب آپ ان کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہیں تو وہ آپ کے ہاتھ چُوم بھی لیتے ہیں، یہ ان کا پاگل پن ہوتا ہے، اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔‘وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُدت نارائن ایک لائیو شو کے دوران ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ گا رہے ہیں اور اس دوران کچھ خواتین ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے سٹیج کے قریب جمع ہو جاتی ہیں۔ان میں سے ایک خاتون مداح سیلفی بناتے ہوئے اُدت نارائن کو گال پر بوسہ دے دیتی ہیں جس کے ردعمل میں اُدت نارائن بھی مُڑ کر خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہیں۔    View this post on Instagram           A post shared by Dahiya Soniya (@shiwani_singh34)وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے بعد سیلفی لینے کے لیے آنے والی مزید خواتین کو بھی اُدت نارائن بوسہ دیتے رہے۔اُدت نارائن کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔کچھ نے کہا کہ انہیں بالکل یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ ویڈیو اُدت نارائن کی ہے تو بعض نے اس ویڈیو کو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ویڈیو قرار دیا۔ایک صارف نے تو یہاں تک لکھا کہ ’اتنے سینیئر گلوکار کو عوام میں اپنی حرکت کا کچھ تو خیال کرنا چاہیے۔’ایک دوسرے صارف نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تو لگتا ہے یہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی ہے، اگر یہ اصلی ہے تو اُدت نارائن جی کی لیگیسی تباہ ہی سمجھیں۔‘ادت نارائن کی عمر 69 برس ہے اور انہوں نے ہندی کے علاوہ انڈیا کی دوسری علاقائی زبانوں میں بھی درجنوں گانے بنائے ہیں۔ادت نارائن پدم شری، فلم فیئر سمیت کئی سارے نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع، کب ہوگا ولیمہ؟

مفتی قوی کا نامور بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان

شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ منیب بٹ نے بتادیا

امریکی خاتون کو واپس امریکا بھیجا جائے: نادیہ حسین

نادیہ افگن کا بھارتی پنجابی فلموں سے متعلق بڑا انکشاف

بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔۔ دودی خان کو شادی کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ راکھی ساونت اپنے ہی ملک پر برس پڑیں

شادی کے بعد بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے۔۔ رجب بٹ نے ڈکی بھائی کا دفاع کرتے ہوئے توپوں کا رخ اپنی طرف موڑ لیا

صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنے کا تھا اور اسے کتنی دلہنوں نے پہنا؟ شادی کے برسوں بعد ریمبو کے دلچسپ انکشافات

انجیلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے درمیان قانونی جنگ دوبارہ شروع

عامر خان نئی محبت میں گرفتار

ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑیں

اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں، کون ہوگی دلہن؟

راشا تھاڈانی پر تھپڑ کس نے مارے، اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

ادت نارائن پر فینز کو بوسہ دینے پر تنقید: ’جب میں گا رہا ہوتا ہوں تو لوگوں پر جنون سوار ہو جاتا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی