امریکی خاتون کو واپس امریکا بھیجا جائے: نادیہ حسین


معروف پاکستانی ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیجا جائے، ان کا تماشا نہیں بنایا جانا چاہیے۔ نادیہ حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی خاتون 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن پر تماشا بنانے کی ضرورت نہیں، انہیں واپس بھیجا جانا چاہیے، کیونکہ وہ جس طرح کی باتیں کر رہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔میک اپ آرٹسٹ نے واضح کیا کہ وہ ان کا مذاق نہیں اڑا رہیں بلکہ لوگوں کو معاملے کی سنگینی سمجھانا چاہ رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کہا جا رہا ہے کہ خاتون کئی ماہ سے پاکستان میں ہیں اور اب ان کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے، اس لیے انہیں واپس بھیجا جانا چاہیے۔نادیہ حسین نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت حکومت سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امریکی خاتون کو واپس بھیجنے کا انتظام کریں، امریکی سفارت خانے کو بھی خاتون کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔نادیہ حسین نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ اب وہ خاتون کو اتنی توجہ نہ دے، خاتون سے بات نہ کی جائے، اس کا تماشا بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن مبینہ طور پر اکتوبر 2024 میں پاکستان آئی تھیں اور تب سے یہیں موجود ہیں۔کچھ روز قبل سے ان خاتون کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں     View this post on InstagramA post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع، کب ہوگا ولیمہ؟

مفتی قوی کا نامور بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان

شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ منیب بٹ نے بتادیا

امریکی خاتون کو واپس امریکا بھیجا جائے: نادیہ حسین

نادیہ افگن کا بھارتی پنجابی فلموں سے متعلق بڑا انکشاف

بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔۔ دودی خان کو شادی کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ راکھی ساونت اپنے ہی ملک پر برس پڑیں

شادی کے بعد بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے۔۔ رجب بٹ نے ڈکی بھائی کا دفاع کرتے ہوئے توپوں کا رخ اپنی طرف موڑ لیا

صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنے کا تھا اور اسے کتنی دلہنوں نے پہنا؟ شادی کے برسوں بعد ریمبو کے دلچسپ انکشافات

انجیلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے درمیان قانونی جنگ دوبارہ شروع

عامر خان نئی محبت میں گرفتار

ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑیں

اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں، کون ہوگی دلہن؟

راشا تھاڈانی پر تھپڑ کس نے مارے، اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

ادت نارائن پر فینز کو بوسہ دینے پر تنقید: ’جب میں گا رہا ہوتا ہوں تو لوگوں پر جنون سوار ہو جاتا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی