کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع، کب ہوگا ولیمہ؟


متعدد شوبز ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات ڈھولکی سے شروع ہوگئیں۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مومل شیخ سمیت دیگر شوبز شخصیات کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا اور اداکارہ مومل شیخ نے دونوں کی ڈھولکی کا اہتمام کیا۔تصاویر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کے علاوہ دوسری شوبز شخصیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر میں اداکارہ مومل شیخ، پروڈیوسر شازیہ وجاہت، اداکار علی رحمٰن اور شہزاد شیخ سمیت دیگر افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔گوہر رشید نے بھی مذکورہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ڈھولکی کی پہلی تقریب مومل شیخ اور نادر نواز کی جانب سے منعقد کی گئی۔دونوں شخصیات کی مذکورہ تصاویر دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوگیا۔کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی کی تصاویر مومل شیخ نے شیئر نہیں کیں جب کہ شوبز میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ڈھولکی کی تقریب مومل شیخ نے منعقد کی۔اس سے قبل بھی متعدد شوبز ویب سائٹس اپنی رپورٹس میں دعویٰ کر چکی ہیں کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی رواں ماہ فروری کے اختتام تک ہوجائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات کئی دن تک جاری رہیں گی جب کہ ان کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں مسجد نبویٰ ﷺ کے احاطے میں ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان بھی شادی پر مبہم انداز میں بات کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم دونوں نے واضح طور پر نہیں کیا کہ ان کی شادی ہو گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر امشا رحمان کا لیک ویڈیوز کے بعد پہلا بڑا بیان

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع، کب ہوگا ولیمہ؟

مفتی قوی کا نامور بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان

شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ منیب بٹ نے بتادیا

امریکی خاتون کو واپس امریکا بھیجا جائے: نادیہ حسین

نادیہ افگن کا بھارتی پنجابی فلموں سے متعلق بڑا انکشاف

بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔۔ دودی خان کو شادی کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ راکھی ساونت اپنے ہی ملک پر برس پڑیں

شادی کے بعد بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے۔۔ رجب بٹ نے ڈکی بھائی کا دفاع کرتے ہوئے توپوں کا رخ اپنی طرف موڑ لیا

صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنے کا تھا اور اسے کتنی دلہنوں نے پہنا؟ شادی کے برسوں بعد ریمبو کے دلچسپ انکشافات

انجیلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے درمیان قانونی جنگ دوبارہ شروع

عامر خان نئی محبت میں گرفتار

ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑیں

اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں، کون ہوگی دلہن؟

راشا تھاڈانی پر تھپڑ کس نے مارے، اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی