انجیلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے درمیان قانونی جنگ دوبارہ شروع


ہالی وُڈ کی مشہور جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے درمیان طلاق کے معاملے پر کئی برسوں تک جاری رہنے والی قانونی جنگ کا بالآخر اس وقت خاتمہ ہوا تھا جب دونوں کے درمیان چند ہفتے قبل سمجھوتہ ہوا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اب دونوں کے درمیان کی چپقلش ایک مرتبہ پھر سے عدالت کا رُخ کرنے والی ہے۔انجلینا جولی نے 17 جنوری کو بریڈ پِٹ کے فرانسیسی انگوروں کے باغ ’چیتو میرول‘ کے مقدمے میں باضابطہ جواب جمع کروا دیا تھا۔اس مقدمے کی شروعات سنہ 2022 میں اس وقت ہوئی تھی جب بریڈ پِٹ کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ انجلینا جولی نے مشترکہ باغ کے 50 فیصد حصص ان کی اجازت کے بغیر بیچ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔بریڈ پِٹ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس باغ کو ایک کامیاب اور منافع بخش کاروبار میں بدلنے کے لیے اپنا قیمتی وقت اور بہت پیسہ خرچ کیا تھا۔خبر کے مطابق بریڈ پِٹ اور انجلینا جولی وائن کا خام مال پیدا کرنے والے اس باغ کو اپنے بچوں کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ انجلینا جولی کے حصص فروخت کرنے کے فیصلے بعد بریڈ پٹ کی قانونی ٹیم نے انجلینا جولی کے ساتھ 55.4 ملین ڈالرز کا ایک معاہدہ طے کیا تھا جس میں سے 46 ملین ڈالرز فوری اور 8.5 ملین ڈالرز قسطوں میں ادا کرنے کی شرائط شامل تھیں۔بریڈ پٹ کی جانب سے انجلیان جولی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے حیلے بہانوں سے رقم کی ادائیگی نہیں کی اور نہ ہی انہیں مجوزہ دستاویزات فراہم کی ہیں۔اداکار نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ انجلینا جولی نے اس باغ کو فروخت کر دیا ہے۔بعد میں یہ بات بھی سامنے آئی کی انجلینا جولی نے باغ کا ایک حصہ 64 میلن ڈالرز کے عوض ایک تیسری پارٹی کو بیچ دیا ہے۔اس معاملے میں انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک مرتبہ پھر سے عدالت میں آمنے سامنے آنے والے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نادیہ افگن کا بھارتی پنجابی فلموں سے متعلق بڑا انکشاف

بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔۔ دودی خان کو شادی کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ راکھی ساونت اپنے ہی ملک پر برس پڑیں

شادی کے بعد بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے۔۔ رجب بٹ نے ڈکی بھائی کا دفاع کرتے ہوئے توپوں کا رخ اپنی طرف موڑ لیا

صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنے کا تھا اور اسے کتنی دلہنوں نے پہنا؟ شادی کے برسوں بعد ریمبو کے دلچسپ انکشافات

انجیلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے درمیان قانونی جنگ دوبارہ شروع

عامر خان نئی محبت میں گرفتار

ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑیں

اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں، کون ہوگی دلہن؟

راشا تھاڈانی پر تھپڑ کس نے مارے، اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

ادت نارائن پر فینز کو بوسہ دینے پر تنقید: ’جب میں گا رہا ہوتا ہوں تو لوگوں پر جنون سوار ہو جاتا ہے‘

لائیو شو میں خاتون مداحوں کو بوسہ، انڈین گلوکار اُدت نارائن شدید تنقید کی زد میں

ہم نیٹ ورک کا ڈرامہ “آدھی بے وفائی” ہمارے اردگرد کی کہانی

فروری میں ریلیز ہونے والی فلمیں جن میں ’سٹار کڈز‘ نظر آئیں گے

علیزے شاہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں کیوں ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی