راشا تھاڈانی پر تھپڑ کس نے مارے، اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف


بالی ووڈ میں نئی نئی قدم رکھنے والی اداکارہ راشا تھاڈانی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بچپن میں کئی بار تھپڑوں سے مارا گیا۔ اس سال کے آغاز میں بالی ووڈ میں کئی نئے چہروں نے قدم رکھا ہے، جن میں ماضی کی سپراسٹار روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے فلم ’آزاد‘ سے ڈیبیو کیا، جو کوئی خاص کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی، تاہم راشا کی اداکاری اور رقص نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔پہلی فلم ریلیز ہونے کے بعد ایک انٹرویو میں راشا نے اپنی والدہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ بہترین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’وہ میری بہترین دوست ہیں اور بہت ہی ’کول‘ ماں ہیں۔‘‘19 سالہ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’’جب میں بچی تھی تو کئی بار تھپڑ بھی پڑ جاتے تھے۔ میں بچپن میں اپنے ناخن کترتی تھی تو والدہ ان پر ٹیپ لگا دیتی تھیں تاکہ میں ایسا نہ کر سکوں۔‘‘راشا تھاڈانی نے اپنی شرارتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بہت شیطان تھی، بہت زیادہ مستی کرتی تھی، ممی پاپا حیران ہو جاتے تھے۔ اگر روینہ کہتی تھیں کہ یہ نہیں کرنا تو میں کہتی تھی ’اوکے ماما‘، مگر ٹھیک ایک منٹ بعد وہی کام کرتی تھی۔‘‘ان کے اس بے باک انکشاف نے مداحوں میں دلچسپی پیدا کر دی ہے اور ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی والدہ سے گہرا رشتہ رکھتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع، کب ہوگا ولیمہ؟

مفتی قوی کا نامور بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان

شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ منیب بٹ نے بتادیا

امریکی خاتون کو واپس امریکا بھیجا جائے: نادیہ حسین

نادیہ افگن کا بھارتی پنجابی فلموں سے متعلق بڑا انکشاف

بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔۔ دودی خان کو شادی کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ راکھی ساونت اپنے ہی ملک پر برس پڑیں

شادی کے بعد بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے۔۔ رجب بٹ نے ڈکی بھائی کا دفاع کرتے ہوئے توپوں کا رخ اپنی طرف موڑ لیا

صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنے کا تھا اور اسے کتنی دلہنوں نے پہنا؟ شادی کے برسوں بعد ریمبو کے دلچسپ انکشافات

انجیلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے درمیان قانونی جنگ دوبارہ شروع

عامر خان نئی محبت میں گرفتار

ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑیں

اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں، کون ہوگی دلہن؟

راشا تھاڈانی پر تھپڑ کس نے مارے، اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

ادت نارائن پر فینز کو بوسہ دینے پر تنقید: ’جب میں گا رہا ہوتا ہوں تو لوگوں پر جنون سوار ہو جاتا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی