ٹک ٹاکر امشا رحمان کا لیک ویڈیوز کے بعد پہلا بڑا بیان


پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر امشا رحمان نے گزشتہ برس خود سے متعلق نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر بالآخر خاموشی ختم کردی ہے۔ امشا رحمان نے نازیبا ویڈیوز اسکینڈل کے کئی ماہ بعد بالآخر اس واقعے سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔امشا رحمان نامور سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر ہیں، جن کی گزشتہ سال کچھ نجی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد امشا نے اپنا اکاؤنٹ ختم کردیا تھا۔گزشتہ برس نومبر میں امشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس پر امشا رحمان نے حال ہی میں اپنا موقف بیان کیا ہے۔امشا رحمان کا کہنا ہے کہ ان سے منسوب یہ نازیبا ویڈیوز جعلی ہیں جو انھیں بدنام کرنے کے لیے وائرل کی گئی تھیں۔ٹک ٹاکر نے ویڈیو اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو اس کے نیتجے میں پیش آنے والی مشکلات سے بھی آگاہ کردیا۔انھوں نے کہا کہ ’’میں نے انٹرنیٹ پر یہ ویڈیوز دیکھیں جنہوں نے میری پوری زندگی تباہ کردی، میں یونیورسٹی نہیں جاسکتی، میں لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں‘‘۔امشا نے مزید کہا کہ ’’سوشل میڈیا پر لوگوں کو لگتا ہے کہ دوسروں کی ویڈیوز بنا کر پھیلانا بہت اچھا ہے لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ دوسرے شخص کی زندگی پر اس کے کیا اثرات پڑسکتے ہیں‘‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرکے اِس اسکینڈل کا جواب دے سکتی تھی لیکن میں نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ ہمارا قومی ادارہ ایف آئی اے بہت باصلاحیت ہے، وہ (ویڈیوز بناکر وائرل کرنے والے) مجرم کو گرفتار کرچکے ہیں اور اب وہ ان کی حراست میں ہے‘‘۔واضح رہے کہ امشا رحمان اپنا اکاؤنٹ معطل کرنے سے پہلے ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کرچکی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر امشا رحمان کا لیک ویڈیوز کے بعد پہلا بڑا بیان

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع، کب ہوگا ولیمہ؟

مفتی قوی کا نامور بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان

شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ منیب بٹ نے بتادیا

امریکی خاتون کو واپس امریکا بھیجا جائے: نادیہ حسین

نادیہ افگن کا بھارتی پنجابی فلموں سے متعلق بڑا انکشاف

بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔۔ دودی خان کو شادی کیوں پیچھے ہٹنا پڑا؟ راکھی ساونت اپنے ہی ملک پر برس پڑیں

شادی کے بعد بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے۔۔ رجب بٹ نے ڈکی بھائی کا دفاع کرتے ہوئے توپوں کا رخ اپنی طرف موڑ لیا

صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنے کا تھا اور اسے کتنی دلہنوں نے پہنا؟ شادی کے برسوں بعد ریمبو کے دلچسپ انکشافات

انجیلینا جولی اور بریڈ پِٹ کے درمیان قانونی جنگ دوبارہ شروع

عامر خان نئی محبت میں گرفتار

ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا راز فاش

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑیں

اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں، کون ہوگی دلہن؟

راشا تھاڈانی پر تھپڑ کس نے مارے، اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی