چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ روی شاستری نے بتادیا


بھارت کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر روی شاستری نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ روی شاستری نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا وہ دو ٹیمیں ہیں جو چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کھیل سکتی ہیں۔انہوں نے مختصراً گفتگو میں کہا بھارت اور آسٹریلیا میگا ٹورنامنٹس میں ہمیشہ ہی بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، تاریخ دیکھی جائے تو یہ دونوں فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔شاستری نے کھلاڑیوں کے معیار کا بھی ذکر کیا جو اس وقت دونوں ٹیموں کے پاس ہیں۔اس کے علاوہ 62 سالہ سابق کرکٹر نے جنوبی افریقا اور انگلینڈ سے متعلق کہا کہ یہ دونوں وہ ٹیمیں ہوسکتی ہیں جو سیمی فائنل کھیلیں گی۔واضح رہے کہ اسی قسط میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیشگوئی کی تھی لیکن ساتھ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور یو اے ای میں ہونے جارہا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم سلیکشن کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بھارت اور آسٹریلیا چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیل سکتی ہیں، روی شاستری کی پیشگوئی

سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری

چیمپیئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز آج ہو گا

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ روی شاستری نے بتادیا

ابھیشیک شرما: یوراج سنگھ کے شاگرد جن کی جارحانہ بیٹنگ میں سابق کرکٹرز اپنا ’ادھورا کریئر دیکھتے ہیں‘

بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی میں کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے

رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کی پیشگوئی کر دی ۔۔ کون سی 2 ٹیموں کو فائنل میں دیکھتے ہیں؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں دستیاب ہیں؟

انگلینڈ کو شرمناک شکست،بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

بھارتی بلے باز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی ہیڈ کوچ کا پاک بھارت میچ سے متعلق حیران کن انکشاف

سہ فریقی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، کون سے امپائرز کا نام شامل

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم کی شمولیت پر وسیم اکرم نے کیا کہا؟

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ انڈیا ’صرف ایک میچ ہی کی طرح ہوگا‘، روہت شرما

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی