آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں دستیاب ہیں؟


آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہو گا جو نو مارچ تک دبئی اور پاکستان کے شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فزیکل اور آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025  کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت دو فروری شام چار بجے سے شروع ہو گئی ہے جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز تین فروری سے ہوگا۔پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹس ملک بھر کے 26 شہروں کے ٹی سی ایس کے 108 آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔فریکل ٹکٹس کی فروخت پاکستانی وقت کے مطابق پیر کو شام 4 بجے شروع ہوگی۔پی سی بی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 20 اور 23 فروری اور دو مارچ کو کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 28 جنوری سے آن لائن ٹکٹوں کی بُکنگ کا آغاز کردیا تھا۔شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔جنرل سٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم ٹکٹ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

چیمپیئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز آج ہو گا

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ روی شاستری نے بتادیا

بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی میں کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے

رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کی پیشگوئی کر دی ۔۔ کون سی 2 ٹیموں کو فائنل میں دیکھتے ہیں؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں دستیاب ہیں؟

انگلینڈ کو شرمناک شکست،بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

بھارتی بلے باز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی ہیڈ کوچ کا پاک بھارت میچ سے متعلق حیران کن انکشاف

سہ فریقی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، کون سے امپائرز کا نام شامل

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم کی شمولیت پر وسیم اکرم نے کیا کہا؟

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ انڈیا ’صرف ایک میچ ہی کی طرح ہوگا‘، روہت شرما

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا کل سے آغاز

انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے ٹائٹل جیت لیا

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ کی پیشگوئی

بنگلادیش میں پھنسے محمد حارث سے متعلق اہم خبر آگئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی