بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی میں کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے


بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ابھیشیک شرما نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں دھواں دار اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ اتوار کو ممبئی میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا۔بھارت نے انگلینڈ کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر247 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔بھارتی ٹیم کی جانب سے نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما نے ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ابھیشیک شرما نے37 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور مجموعی طور پر 54 گیندوں پر 13 چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 135 رنز بنائے۔ابھیشیک نے بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل روہت شرما نے 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔انگلینڈ کے خلاف 135 رنز کی اننگز کی بدولت ابھیشیک شرما بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ شبمن گل کے پاس تھا جنہوں نے 126 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے خلاف 13 چھکے مارنے والے ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارت کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا بھی ریکارڈ بنایا۔بھارتی ٹیم کے247 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 11 ویں اوور میں صرف 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز 1-4 سے جیت لی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

چیمپیئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز آج ہو گا

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ روی شاستری نے بتادیا

بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی میں کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے

رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کی پیشگوئی کر دی ۔۔ کون سی 2 ٹیموں کو فائنل میں دیکھتے ہیں؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں دستیاب ہیں؟

انگلینڈ کو شرمناک شکست،بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

بھارتی بلے باز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی ہیڈ کوچ کا پاک بھارت میچ سے متعلق حیران کن انکشاف

سہ فریقی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، کون سے امپائرز کا نام شامل

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم کی شمولیت پر وسیم اکرم نے کیا کہا؟

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ انڈیا ’صرف ایک میچ ہی کی طرح ہوگا‘، روہت شرما

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا کل سے آغاز

انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے ٹائٹل جیت لیا

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ کی پیشگوئی

بنگلادیش میں پھنسے محمد حارث سے متعلق اہم خبر آگئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی