بھارتی بلے باز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان


بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھمن ساہا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹارئمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر کی جانب سے یہ اعلان پنجاب کے خلاف بنگال کے رانجی ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں کیا گیا۔ 40 سالہ ساہا نے اپنے کیریئر کا آغاز فروری 2010 میں کیا اور 40 ٹیسٹ اور نو ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ جبکہ انہوں نے ڈومیسٹک میں بنگال اور تریپورا کی نمائندگی کرتے ہوئے 142 فرسٹ کلاس اور 116 لسٹ اے میچز میں حصہ لیا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وریدھمن ساہا نے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ اس بات کو 28 برس ہوگئے جب انہوں نے پہلی بار 1997 میں کرکٹ کی فیلڈ میں قدم رکھا اور یہ سفر کیا خوب رہا۔ اپنے ملک، ریاست، ضلع، کلبز، یونیورسٹی، کالج اور اسکول کی نمائندگی کرنا زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔اپنے آخری رانجی ٹرافی میچ میں ساہا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے لیکن ان کی ٹیم بنگال نے پنجاب کو ایک اننگ اور 13 رنز سے شکست دی۔میچ کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ان کو اپنے کندھوں پر اٹھالیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

چیمپیئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز آج ہو گا

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ روی شاستری نے بتادیا

بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی میں کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے

رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کی پیشگوئی کر دی ۔۔ کون سی 2 ٹیموں کو فائنل میں دیکھتے ہیں؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں دستیاب ہیں؟

انگلینڈ کو شرمناک شکست،بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

بھارتی بلے باز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی ہیڈ کوچ کا پاک بھارت میچ سے متعلق حیران کن انکشاف

سہ فریقی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، کون سے امپائرز کا نام شامل

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم کی شمولیت پر وسیم اکرم نے کیا کہا؟

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ انڈیا ’صرف ایک میچ ہی کی طرح ہوگا‘، روہت شرما

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا کل سے آغاز

انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے ٹائٹل جیت لیا

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ کی پیشگوئی

بنگلادیش میں پھنسے محمد حارث سے متعلق اہم خبر آگئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی