فلائی جناح کو کراچی اور ڈھاکہ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت


بنگلہ دیش نے پاکستان کی نجی ایئرلائن فلائی جناح کو کراچی اور ڈھاکہ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ سٹار کے مطابق تقریباً ایک دہائی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی بنگلہ دیش کے چیئرمین ایئر وائس مارشل ایم ڈی منظور کبیر نے ڈیلی سٹار کو بتایا ’فلائی جناح نے پروازوں کی اجازت کے لیے اپلائی کیا تھا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔‘فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے پہلے فلائی جناح کو بنگلہ دیش میں ایک مقامی جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرنا پڑے گا۔سول ایوسی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’اب ایئرلائن جنرل سیلز ایجنٹ اپوائنٹ کرے گا۔ جب وہ سلاٹ اور پروازوں کی تعداد کے حوالے سے درخواست دیں گے تو ہم منظوری دیں گے۔ ہماری طرف سے تمام معاملات مکمل کر دیے گئے ہیں۔‘پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے آخری مرتبہ 2015 تک ڈھاکہ کے لیے پر پروازیں چلائیں۔بجٹ ایئرلائن فلائی جناح پاکستان کے لیکسن گروپ اور یو اے ای کے ایئر عربیہ کا جوائنٹ ونچر ہے۔خیال رہے بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی عبوری حکومت میں پاکستان کے ساتھ برسوں سے تعطل کے شکار تعلقات میں غیرمعمولی گرم جوشی پیدا ہوئی ہے۔عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے اسلام آباد ہائی کمیشن کے قو نصلر سردار محمد نعمان چند دن پہلے اردو نیوز کو بتایا تھا دونوں حکومتوں کے درمیان آنے والے دنوں میں براہ راست ہوائی سفر کے امکانات کا جائزہ لے کر جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی طرف سے تجارت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستانیوں کے لیے ویزہ بلا کسی تعطل اور تاخیر کے جاری کیا جاتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ آپ کے پاس بنگلہ دیش سے سپانسر لیٹر موجود ہو۔انہوں نے کہا تھا کہ بنگلہ دیشی ہائی کمیشن پاکستانیوں کی  ویزہ درخواستوں کو فوری پراسیس کے لیے ڈھاکہ بھیج دیتا ہے جہاں سے کلیئرنس کے بعد ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے

پاکستان تربیت یافتہ نرسیں امریکہ بھیجے گا، سلیکشن کا معیار کیا ہوگا؟

فلائی جناح کو کراچی اور ڈھاکہ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ تک قرض دینے کا اعلان: پاکستانی نوجوان کن شرائط پر یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ اور نتن یاہو کی ملاقات: امریکہ غزہ پر ’قبضہ‘ کر کے اس کی تعمیرِ نو کر سکتا ہے، امریکی صدر

بانی پی ٹی آئی نے التماس کی کہ مجھے ایک اور موقع دیا جائے، بیرسٹر عقیل

عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے، وزیراعظم

لاہور، ایک ماہ میں 6 لاکھ 73 ہزار شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے

کوئٹہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ہلاک، نامعلوم حملہ آور فرار

پنجاب حکومت کا رمضان بازار یا راشن پیکج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ

یوم کشمیر: لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

صدر آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد

ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے: وزیراعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی