فضیلہ قاضی نے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی


پاکستان کی ور اسٹائل سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے قیصر نظامانی سے پہلی ملاقات اور پھر شادی تک کے سفر سے متعلق دلچسپ کہانی سنادی۔ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران فضیلہ قاضی سے سوال کیا گیا کہ قیصر نظامانی نے انہیں شادی کے لیے کیسے منایا تھا اور پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ہم پاکستان ٹیلی ویژن کے کوریڈورز میں ملے۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ شروع میں قیصر سندھی ڈراموں میں کام کرتے تھے، بعد میں وہ اردو ڈراموں کی طرف آئے، میری امی کو قیصر کافی پسند تھے، وہ خاص طور پر ان کے ڈرامے دیکھا کرتی تھیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ ایک نیا ہیرو آیا ہے، مجھے ملواؤ، بہت پسند ہے مجھے۔اداکارہ نے بتایا پھر میں اور قیصر ایک شو پر ملے تو میں نے ان سے ذکر کیا، پھر وہ مجھے پھول دیا کرتے تھے، اکثر میرے گھر آجایا کرتے تھے، کسی بہانے تو ایک دن میں سے ان سے کہا جو آپ میرے پیچھے پیچھے پھرتے ہیں سیٹ پر اور ہر جگہ، تو میں نے کہا ایسے اچھا نہیں لگتا، میرے بابا نے ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت بڑی مشکل سے دی تھی۔فضیلہ قاضی کے مطابق پھر میں نے قیصر سے کہا کہ یہ سب مناسب نہیں، تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ مجھے اچھی لگتی ہیں جس پر میں نے کہا پھر کیا کریں؟ آپ رشتہ بھجوادیں تو شادی کرلیں گے۔سینئر اداکارہ کا کہنا تھا مجھے لگا تھا قیصر انکار کردیں گے، جب میں شادی کا کہوں گی تو وہ بھاگ جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، انہوں نے کہا ٹھیک ہے لیکن ان کے والدین شادی پر رضامند نہیں تھے اور اسی لیے رشتہ نہیں بھیجا، قیصر نے کہا پھر بھی میں شادی یہیں کروں گا۔فضیلہ قاضی نے مزید بتایا کہ قیصر کے گھر والوں نے کہا ابھی تم کما رہے ہو، کیرئیر کی شروعات ہے لیکن انہوں نے کہا میں زبان دے چکا ہوں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اربوں روپے کمانے والی 100 کامیاب ترین فلمیں، کون سا خان آگے؟

سارہ خان کا نجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

نادیہ حسین آن لائن فراڈ کا شکار

اربوں روپے کا کاروبار کرنے والی بالی وڈ کی 100 کامیاب ترین فلمیں، کون سا خان آگے؟

اروشی روٹیلا نے تمام بھارتی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے، اشنا شاہ

شاید ان کو روزہ لگ رہا ہے۔۔ جویریہ سعود کی پانی کے متعلق دلچسپ گفتگو مذاق بن کر کیوں رہ گئی ؟

ایک کٹنگ کے ایک لاکھ۔۔ آخر اس نائی میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ مشہور شخصیات بھی اسی سے بال کٹواتے ہیں؟

بالی وُڈ کے وہ ستارے جنہوں نے محبت کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرلیا

فیصل شیخ اور جنت زبیر کی راہیں بھی جدا؟ مداح پریشان

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ شو میں شرکت، صارفین کی سخت تنقید

ماہر نجوم کی شاہ رخ اور سلمان خان سے متعلق خوفناک پیشگوئی، مداح افسردہ

جویریہ سعود کی ویڈیو وائرل

آنکھیں سوج گئیں اور۔۔ اشنا شاہ نے کون سی ٹریٹمنٹ کروائی جو لینے کے دینے پڑ گئے؟ تکلیف دہ واقعہ سنا دیا

فضیلہ قاضی نے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی