ماہر نجوم کی شاہ رخ اور سلمان خان سے متعلق خوفناک پیشگوئی، مداح افسردہ


بالی ووڈ کے دو بڑے ستارے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے حال ہی میں ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔ ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے دونوں اداکاروں کی موت کی پیشگوئی کردی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر مداحوں کا غم و غصہ دیکھنے کو ملا۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ کے وہ نام ہیں جن کی ہر فلم ریلیز پر تھیٹرز ہاؤس فل ہوجاتے ہیں۔ لیکن اب ان کے کیریئر کی کامیابیوں اور ناکامیوں سے آگے بڑھ کر ایک نجومی نے ان کی موت کی پیشگوئی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔حال ہی میں سدھارتھ کنن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سشیل کمار سنگھ نے کہا، ’’شاہ رخ خان کا وقت تو ٹھیک چل رہا ہے، لیکن سلمان خان کےلیے 2025، 2026 اور 2027 بہت خراب سال ہوں گے۔ دونوں اداکاروں میں ایک مماثلت ہے۔ سلمان خان کو جلد ہی ایک بہت بڑی بیماری کی تشخیص ہوگی، جس کا نام نہیں لیا جاتا۔ یہ بیماری لاعلاج ہوگی اور ان کا انجام بہت برا ہوگا۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں کا انتقال ایک ہی سال میں ہوگا، اور وہ 67 سال کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ جائیں گے۔‘‘نجومی کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔ مداحوں نے اس پیشگوئی کو غیر ذمے دارانہ اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ صاحب بھگوان بنے بیٹھے ہیں۔ کیا کیا لوگ دنیا میں رہتے ہیں!‘‘ جب کہ ایک اور صارف نے کہا، ’’یہ انتہائی غیر ذمے دارانہ حرکت ہے۔ کسی کی زندگی کے بارے میں اس طرح کی بات کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں۔ خدا کا خوف کریں!‘‘یاد رہے کہ یہ وہی نجومی ہیں جنہوں نے پہلے بھی کئی مشہور شخصیات کے بارے میں پیشگوئیاں کی تھیں، جن میں سے اکثر غلط ثابت ہوئیں۔ مثال کے طور پر، انہوں نے سوناکشی سنہا اور ایشوریا رائے بچن کی طلاق کی پیشگوئی کی تھی، لیکن دونوں جوڑے آج بھی خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ ایسی پیشگوئیاں نہ صرف غیر حقیقی ہیں، بلکہ یہ اداکاروں اور ان کے خاندانوں کے لیے بھی تکلیف دہ ہیں۔ انہوں نے نجومیوں کو خبردار کیا کہ وہ کسی کی زندگی کے بارے میں اس طرح کی بات کرنے سے پہلے سوچیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا سشیل کمار سنگھ کی یہ پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے یا پھر یہ بھی ان کی پچھلی پیشگوئیوں کی طرح غلط ثابت ہوگی۔ لیکن فی الحال، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے یہ خبر ایک صدمے سے کم نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سارہ خان کا نجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

نادیہ حسین آن لائن فراڈ کا شکار

اربوں روپے کا کاروبار کرنے والی بالی وڈ کی 100 کامیاب ترین فلمیں، کون سا خان آگے؟

اروشی روٹیلا نے تمام بھارتی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے، اشنا شاہ

شاید ان کو روزہ لگ رہا ہے۔۔ جویریہ سعود کی پانی کے متعلق دلچسپ گفتگو مذاق بن کر کیوں رہ گئی ؟

ایک کٹنگ کے ایک لاکھ۔۔ آخر اس نائی میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ مشہور شخصیات بھی اسی سے بال کٹواتے ہیں؟

بالی وُڈ کے وہ ستارے جنہوں نے محبت کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرلیا

فیصل شیخ اور جنت زبیر کی راہیں بھی جدا؟ مداح پریشان

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ شو میں شرکت، صارفین کی سخت تنقید

ماہر نجوم کی شاہ رخ اور سلمان خان سے متعلق خوفناک پیشگوئی، مداح افسردہ

جویریہ سعود کی ویڈیو وائرل

آنکھیں سوج گئیں اور۔۔ اشنا شاہ نے کون سی ٹریٹمنٹ کروائی جو لینے کے دینے پڑ گئے؟ تکلیف دہ واقعہ سنا دیا

فضیلہ قاضی نے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی

فوجی حکام کی تعلیمی اداروں اور شوبز میں انٹری پر تنقید: ’ریاست اعتدال پسند لوگوں کو اپنا دشمن بنا رہی ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی