آنکھیں سوج گئیں اور۔۔ اشنا شاہ نے کون سی ٹریٹمنٹ کروائی جو لینے کے دینے پڑ گئے؟ تکلیف دہ واقعہ سنا دیا


اداکارہ اور ٹی وی میزبان اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں کاسمیٹک پروسیجر کروانے کا تجربہ خوفناک ثابت ہوا، جس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے اس سے توبہ کر چکی ہیں! اپنے شو میں اداکارہ صرحا اصغر سے گفتگو کے دوران اشنا شاہ نے بتایا: "میں بہت کم سوتی ہوں، شاید دن میں ایک یا دو گھنٹے۔ اسی وجہ سے میری آنکھوں کے نیچے سیاہ دھبے پڑ چکے ہیں، جنہیں کم کرنے کے لیے میں فلرز کرواتی تھی۔ ایک بار جب میں نے دوبارہ فلرز کروانے کا سوچا، تو ایک سیلون والوں نے پیش کش کی کہ وہ بھی یہ پروسیجر کرتے ہیں، اور میں نے ان پر بھروسا کر لیا۔" مگر یہ فیصلہ ان کے لیے خطرناک ثابت ہوا! اشنا نے مزید بتایا "انہوں نے فلرز میں کوئی اور چیز ملا دی، جس سے میری دونوں آنکھیں بُری طرح سوج گئیں۔ مجھے شدید تکلیف ہوئی، اور آخرکار مساج کروا کر یہ فلرز نکلوانا پڑے۔ لیکن اس کے بعد میرے چہرے کے داغ مزید بڑھ گئے، اور اب میری آنکھوں کے نیچے پہلے سے بھی زیادہ گہرے نشانات ہیں۔" "پہلے میں نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی، مگر اب میں کھل کر کہہ رہی ہوں— میرا تجربہ اتنا برا رہا کہ اب میں دوبارہ ایسی غلطی نہیں دہراؤں گی!" یہ واقعہ خوبصورتی کے شوقین افراد کے لیے ایک سبق ہے کہ کسی بھی پروسیجر سے پہلے مکمل تحقیق اور مستند ماہرین سے ہی رجوع کیا جائے!

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اربوں روپے کمانے والی 100 کامیاب ترین فلمیں، کون سا خان آگے؟

سارہ خان کا نجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

نادیہ حسین آن لائن فراڈ کا شکار

اربوں روپے کا کاروبار کرنے والی بالی وڈ کی 100 کامیاب ترین فلمیں، کون سا خان آگے؟

اروشی روٹیلا نے تمام بھارتی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے، اشنا شاہ

شاید ان کو روزہ لگ رہا ہے۔۔ جویریہ سعود کی پانی کے متعلق دلچسپ گفتگو مذاق بن کر کیوں رہ گئی ؟

ایک کٹنگ کے ایک لاکھ۔۔ آخر اس نائی میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ مشہور شخصیات بھی اسی سے بال کٹواتے ہیں؟

بالی وُڈ کے وہ ستارے جنہوں نے محبت کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرلیا

فیصل شیخ اور جنت زبیر کی راہیں بھی جدا؟ مداح پریشان

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ شو میں شرکت، صارفین کی سخت تنقید

ماہر نجوم کی شاہ رخ اور سلمان خان سے متعلق خوفناک پیشگوئی، مداح افسردہ

جویریہ سعود کی ویڈیو وائرل

آنکھیں سوج گئیں اور۔۔ اشنا شاہ نے کون سی ٹریٹمنٹ کروائی جو لینے کے دینے پڑ گئے؟ تکلیف دہ واقعہ سنا دیا

فضیلہ قاضی نے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی