جویریہ سعود کی ویڈیو وائرل


اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کی جانب سے اپنے رمضان شو میں پانی سے متعلق کہی گئی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کے درمیان بحث بھی شروع ہوگئی۔ جویریہ سعود نے چند دن قبل اپنے رمضان شو میں اداکارہ ایمن خان کی جانب سے کھانا تیار کرنے کی بات پر کہا کہ تھا کہ ہر کسی کے کھانے بنانے میں اس لیے فرق ہوتا ہے، کیوں کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں۔ایمن خان نے کہا تھا کہ ان کے گھر میں کھانا تیار کرنے کے لیے ملازمہ موجود ہے لیکن جب بھی وہ کھانا تیار کرتی ہیں تو ان کے شوہر منیب بٹ فورا پہچان لیتے ہیں کہ کھانا کس نے بنایا ہے۔ان کی بات کے دوران جویریہ سعود نے کہا کہ کھانا بنانے میں اس لیے فرق ہوجاتا ہے، کیوں کہ جس پانی سے ہم کھانا بناتے ہیں، وہ ہماری باتیں سنتا ہے، پھر ہماری باتوں کے مطابق ہی کھانے میں ذائقہ ہوجاتا ہے۔جویریہ سعود نے دلیل دی تھی کہ جاپانی سائنس دان کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ پانی میں جذبات ہوتے ہیں، وہ انسان کی باتیں بھی سنتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جاپانی سائنس دان نے تجربے کے لیے دو بوتلوں میں پانی ڈال کر ان کے سامنے الگ الگ قسم کی باتیں کیں اور پھر بوتلوں میں موجود پانی کو جانچا۔انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد جاپانی سائنس دان نے دیکھا کہ جس پانی کی بوتل کے سامنے انہوں نے منفی اور خراب باتیں کی تھیں، اس بوتل کا پانی خراب ہوچکا تھا۔ٹی وی میزبان کاکہنا تھا کہ جاپانی سائنس دان نے جس پانی کی بوتل کے سامنے اچھی اچھی باتیں کی تھیں، اس کا پانی ویسا ہی تھا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں، وہ انسان کی باتیں سنتا ہے اور جس وقت کھانا تیار کرتے وقت جو شخص جیسے جذبات اور الفاظ کہے گا، کھانا بھی اسی طرح ہی بنے گا۔ان کی بات پر ایمن خان نے کہا کہ شاید اسی لیے ہی کہا جاتا ہے کہ ماں کے تیار کردہ کھانے جیسا ذائقہ کسی کا نہیں ہو سکتا۔جویریہ سعود کی جانب سے پانی سے متعلق کہی گئی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔خیال رہے کہ جاپانی سائنس دان (Masaru Emoto) نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے تحقیق میں پایا کہ پانی جذبات رکھتا اور سمجھتا ہے، وہ انسان کی باتوں کو بھی سنتا ہے اور انسان کی باتوں کا رد عمل بھی دیتا ہے۔سائنس دان کا کہنا تھا کہ پانی کے سامنے جس طرح کی باتیں کی جائیں گی اور پھر اسے پیا جائے گا تو اس کا انسانی جسم پر اثر بھی باتوں کے حساب سے ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سارہ خان کا نجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

نادیہ حسین آن لائن فراڈ کا شکار

اربوں روپے کا کاروبار کرنے والی بالی وڈ کی 100 کامیاب ترین فلمیں، کون سا خان آگے؟

اروشی روٹیلا نے تمام بھارتی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے، اشنا شاہ

شاید ان کو روزہ لگ رہا ہے۔۔ جویریہ سعود کی پانی کے متعلق دلچسپ گفتگو مذاق بن کر کیوں رہ گئی ؟

ایک کٹنگ کے ایک لاکھ۔۔ آخر اس نائی میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ مشہور شخصیات بھی اسی سے بال کٹواتے ہیں؟

بالی وُڈ کے وہ ستارے جنہوں نے محبت کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرلیا

فیصل شیخ اور جنت زبیر کی راہیں بھی جدا؟ مداح پریشان

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ شو میں شرکت، صارفین کی سخت تنقید

ماہر نجوم کی شاہ رخ اور سلمان خان سے متعلق خوفناک پیشگوئی، مداح افسردہ

جویریہ سعود کی ویڈیو وائرل

آنکھیں سوج گئیں اور۔۔ اشنا شاہ نے کون سی ٹریٹمنٹ کروائی جو لینے کے دینے پڑ گئے؟ تکلیف دہ واقعہ سنا دیا

فضیلہ قاضی نے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی

فوجی حکام کی تعلیمی اداروں اور شوبز میں انٹری پر تنقید: ’ریاست اعتدال پسند لوگوں کو اپنا دشمن بنا رہی ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی