ایک کٹنگ کے ایک لاکھ۔۔ آخر اس نائی میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ مشہور شخصیات بھی اسی سے بال کٹواتے ہیں؟


بال کٹوانے کے لیے عام طور پر لوگ چند سو یا ہزار روپے ادا کرتے ہیں، مگر بھارت میں ایک ایسا حجام بھی ہے جو ایک ہیئر کٹ کے لیے پورے ایک لاکھ روپے چارج کرتا ہے! جی ہاں، یہ کوئی معمولی نائی نہیں بلکہ عالم حکیم ہیں، جو بالوں کی تراش خراش کو ایک آرٹ میں بدل چکے ہیں اور اسی مہارت نے انہیں بھارت کا سب سے مہنگا ہیئر اسٹائلسٹ بنا دیا ہے۔ "عام نائی نہیں، اسٹارز کا اسٹائلسٹ!" عالم حکیم کا شمار ان اسٹائلسٹس میں ہوتا ہے جن کے ہاتھوں سے سنورنے کے بعد لوگ ایک نئی شخصیت میں ڈھل جاتے ہیں۔ وہ ہریتھک روشن، وکی کوشل، سلمان خان، ویرات کوہلی، ارجن کپور، اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان سمیت کئی نامور شخصیات کے پسندیدہ اسٹائلسٹ ہیں۔ یہی نہیں، وہ بزنس ٹائکونز اور ایلیٹ کلاس کے افراد کے لیے بھی لگژری گرومنگ کا انتخاب بن چکے ہیں۔ "16 سال کی عمر میں آغاز، اب بالوں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ!" عالم حکیم نے صرف 16 سال کی عمر میں بال کاٹنے کا کام شروع کیا تھا، مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی مہارت نے انہیں بھارت میں گرومنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام بنا دیا۔ آج وہ محض ایک حجام نہیں، بلکہ لُکس اور اسٹائل کے تخلیق کار ہیں جو چہرے کے مطابق ایسا کٹ دیتے ہیں کہ شخصیت ہی بدل جاتی ہے! "ایک لاکھ کا ہیئر کٹ؟ کیوں لوگ اتنی بڑی رقم دینے کو تیار ہیں؟" کیا واقعی ایک کٹنگ ایک لاکھ کی ہو سکتی ہے؟ اس سوال کا جواب ان کے وہ گاہک دیتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ عالم حکیم کے ہنر کی قیمت عام نائیوں سے نہیں لگائی جا سکتی! ان کے پاس جانے والوں کا کہنا ہے کہ یہاں بال نہیں، بلکہ اعتماد اور شخصیت سنواری جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلمی ستاروں سے لے کر امیر کاروباری شخصیات تک، سب ان کے اسٹائل میں منفرد نظر آتے ہیں۔ "عام نائی یا اسٹائل کا بادشاہ؟" بال کٹوانے کا خرچہ سن کر جہاں عام آدمی حیران رہ جاتا ہے، وہیں بالی وُڈ کے ستارے اور کروڑ پتی بزنس مین بخوشی اتنی رقم خرچ کرتے ہیں تاکہ ان کی لُک میں وہی نکھار آ سکے جو صرف عالم حکیم کے جادوئی ہاتھوں سے ہی ممکن ہے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نادیہ حسین آن لائن فراڈ کا شکار

اربوں روپے کا کاروبار کرنے والی بالی وڈ کی 100 کامیاب ترین فلمیں، کون سا خان آگے؟

اروشی روٹیلا نے تمام بھارتی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے، اشنا شاہ

شاید ان کو روزہ لگ رہا ہے۔۔ جویریہ سعود کی پانی کے متعلق دلچسپ گفتگو مذاق بن کر کیوں رہ گئی ؟

ایک کٹنگ کے ایک لاکھ۔۔ آخر اس نائی میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ مشہور شخصیات بھی اسی سے بال کٹواتے ہیں؟

بالی وُڈ کے وہ ستارے جنہوں نے محبت کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرلیا

فیصل شیخ اور جنت زبیر کی راہیں بھی جدا؟ مداح پریشان

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ شو میں شرکت، صارفین کی سخت تنقید

ماہر نجوم کی شاہ رخ اور سلمان خان سے متعلق خوفناک پیشگوئی، مداح افسردہ

جویریہ سعود کی ویڈیو وائرل

آنکھیں سوج گئیں اور۔۔ اشنا شاہ نے کون سی ٹریٹمنٹ کروائی جو لینے کے دینے پڑ گئے؟ تکلیف دہ واقعہ سنا دیا

فضیلہ قاضی نے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی

فوجی حکام کی تعلیمی اداروں اور شوبز میں انٹری پر تنقید: ’ریاست اعتدال پسند لوگوں کو اپنا دشمن بنا رہی ہے‘

ڈراموں میں رونے کا کردار مشکل ہوتا ہے، سارہ خان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی