شام میں عبوری حکومت کا اعلان کر دیا گیا


دمشق: شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا۔ جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کی نئی کابینہ میں یاروب بدر کو وزیر ٹرانسپورٹ، محمد یسر برنیہ کو وزیر خزانہ اور امجد بدر کو وزیر زراعت مقرر کیا گیا ہے۔ امجد بدر دروز برادری سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ یاروب بدر علوی برادری سے ہیں۔مسیحی خاتون ہند کبوات کو وزیر سماجی امور و محنت مقرر کیا گیا ہے۔ وہ بشارالاسد حکومت کے خلاف اپوزیشن کا حصہ رہی ہیں۔ اور ان کی خدمات خواتین کے حقوق اور بین المذہبی رواداری کے لیے رہی ہیں۔مرہف ابو قصرہ اور اسعد الشیبانی کو دفاع اور خارجہ امور کے وزیروں کے طور پر برقرار رکھا گیا۔ یہ دونوں وزیروں کی خدمات اس وقت سے جاری ہیں جب سے دسمبر میں بشار الاسد کی حکومت کو عوامی بغاوت کے دوران ہٹا دیا گیا تھا۔صدر الشرعہ نے پہلی بار ایک وزارت برائے کھیل اور ایک وزارت برائے ایمرجنسی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور ایمرجنسی وزارت کے وزیر کے طور پر وائٹ ہیلمٹس نامی امدادی گروپ کے سربراہ رائد صالح کو مقرر کیا گیا۔یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا رفح میں زمینی آپریشن ، درجنوں فلسطینی شہید ، تل ابیب میں نتین یاہو حکومت کیخلاف مظاہرےواضح رہے کہ جنوری میں صدر الشرعہ کو عبوری صدر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ اور انہوں نے ایک ایسی حکومت بنانے کا وعدہ کیا تھا جو شام کے تباہ حال عوامی اداروں کو دوبارہ تعمیر کرے اور ملک میں انتخابات کے انعقاد تک حکومت چلائے۔شام کی نئی حکومت میں وزیر اعظم کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔ اور صدر الشرع ہی مجوزہ انتظامیہ کی قیادت کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

دنیا کا طاقتورترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

بھارت: مذہبی آزادی پر ایک اور قدغن لگانے کی تیاری

انڈین ایئر فورس کا طیارہ مشن کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

’کسی کا فائدہ نہیں ہوگا‘، ٹرمپ کے نئے ٹیرف پر دنیا کا انتباہی ردعمل

ٹرمپ نے کئی ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

ٹرمپ نے یورپی یونین اور 46 ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

امریکی صدر ٹرمپ کا دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل

وہیں کھاتی ہے اور سو بھی جاتی ہے۔۔ آخر یہ لڑکی غسل خانے میں کیوں رہ رہی ہے؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے

صدر ٹرمپ کا پاکستان سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

’مساجد پر حملوں اور داعش میں شمولیت کا منصوبہ‘ ، سنگاپور میں دو نوجوان زیرحراست

ٹرمپ کی دھمکی اور ’خفیہ فوجی اڈے‘ پر بمبار طیاروں کی آمد: کیا ایران ڈیاگو گارسیا جزیرے پر حملہ کر سکتا ہے؟

ٹرمپ کا ’یوم آزادی‘ اور پاکستان سمیت 100 ممالک پر نئے ٹیرف کا اعلان جسے ’عالمی تجارتی نظام پر ایٹم بم گرانے جیسا عمل‘ قرار دیا گیا

ایلون مسک جلد حکومتی کردار سے دستبردار ہوں گے ،امریکی اخبار

بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی