سندھ میں کچھ عناصر ذاتی و سیاسی فائدے کیلئے پراپیگنڈا کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کچھ عناصر ذاتی و سیاسی فائدے کیلئے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے بہاولنگر موٹروے بھی بنے گی۔ اور ملتان سے سکھر موٹروے بھی ن لیگ کے دور میں بنی ہے۔ سکھر سے کراچی تک موٹروے ضرور مکمل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نہروں اور کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ن لیگ کا ایک مؤقف ہے۔ اور اگر اس وقت ہماری بات مانی جاتی تو خشک سالی کی صورتحال نہ ہوتی۔ نہروں کا معاملہ فیڈریشن اور پاکستان سے بڑا نہیں ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نہروں کے مسئلے پر اتفاق رائے ہو گا تو بات آگے بڑھے گی۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں نہروں کا مسئلہ زیر بحث آیا۔ وزیر اعظم نے بلاول بھٹو سے کہا کہ ہم مل کر اس کا کوئی حل نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا اس کا ایسا حل نکالیں گے جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو۔ اور اس بات کا احساس ہے کہ پیپلز پارٹی کی اس مسئلے میں ایک سیاسی مجبوری ہے۔یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی کارروائی، ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانےوفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں کچھ قوتیں ایسی ہیں جو بغیر دلیل کے پیپلزپارٹی اور فیڈریشن پر حملہ آور ہیں۔ اور ایسا ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے سندھ کے حقوق پر کوئی حملہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہقطعی طور پر ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنائیں گے جس سے سندھ کا نقصان ہو۔ اور سندھ میں کچھ عناصر ذاتی اور سیاسی فائدے کے لیے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اس پراپیگنڈے کا سامنا کرنا اور اس کا توڑ کرنا پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے۔ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پیپلزپارٹی نے نہروں پر وہ موقف اپنایا جس پر ان عناصر کو موقع نہ ملے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں عید کے تیسرے روز بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

ملکی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، رانا تنویر

ن لیگ اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں، خواجہ آصف

بجلی کی قیمتوں میں کل نمایاں کمی کا اعلان متوقع

صدر مملکت آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے

موٹرویز پر ٹریفک دباؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری

فواد خان کی بالی وڈ فلم ’عبیر گُلال‘ کے ٹیزر پر ہنگامہ: ’پاکستانی اداکاروں کو مشورہ دوں گا وہ انڈین مارکیٹ میں نہ گھسیں، اپنے ملک میں کام کریں‘

کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اعظم سواتی کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

ہمیں کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے، محمد رضوان

بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات

پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی

چڑیا گھر کی ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، مریم اورنگزیب

گھر کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والی کیمیکل مصنوعات سے صحت کو کیا خطرات ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی