
صدر مملکت آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں،ڈاکٹرز نے انہیں قرنطینہ میں رہنے کامشورہ دیا ہے۔ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی حالت بہتر ہے،ماہرین کی ٹیم صدر مملکت کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں کل نمایاں کمی کا اعلان متوقعیاد رہے صدر آصف علی زرداری کی طبیعت کل ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا،ذرائع بلاول ہاؤس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو بخار اور سینے میں انفیکشن کی شکایت ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی،وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ،انہوں نے کہا پوری قوم کی دعائیں آپ کیساتھ ہیں۔چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام :3ہزار 162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجریگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے صدر مملکت آصف زرداری کے معالج سے رابطہ کیا،انہوں نے صدرمملکت کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔