پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی


پشاور،لاہور: پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، لاہور میں بھی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں۔پشاور میں مرغی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 570 سے کم ہو کر 535 روپے ہو گئی ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں فی کلو ٹماٹر 55 روپے سستے ہوگئے ہیں، نئی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ہے، لیموں کی قیمت 300 سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔مٹر بھی 20 روپے سستے ہوئے ہیں، نئی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فی کلو کریلا 80 سے کم ہو کر 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہاہے،پیاز اور آلو کی فی کلو قیمت 60 روپے کلو، لہسن 500 اور ادرک 400روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔لاہور میں سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو اور پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے، انڈے 264 روپے درجن ہیں۔ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیالاہورانتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں، پیاز درجہ اول 45 روپے کلو، آلو 50 روپے کلو، ٹماٹر 55 روپے کلو اور سبز مرچ 100 روپے کلو ہے۔ادرک کی قیمت 425 روپے کلو، لہسن چائنہ کی قیمت 590 روپے کلو، فارمی کھیرے کی قیمت 30 روپے کلو، میتھی 55 روپے، بینگن کی قیمت 50 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 30 روپے کلو اور شلجم کی قیمت 30 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کی قیمت 60 روپے کلو، لیموں چائنہ کی قیمت 110 روپے کلو، مٹر کی قیمت 115 روپے کلو، گھیا کدو 50 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت 50 روپے کلو اور بھنڈی کی قیمت 220 روپے کلو ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں ایرانی سیب کی قیمت 290 روپے کلو، سیب کالا کولو کی قیمت 325 روپے کلو، امرود کی قیمت 210 روپے کلو ہے جبکہ درجہ اول کیلا 260 روپے درجن ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

حکومت کا بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم

پی ایس ایل 10 کے میچز کی وجہ سے لاہور میں اسکولز کے اوقات کار تبدیل

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، فاروق ستار

کینیڈا کا امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، آج سیاسی جلسے سے خطاب کریں گے

پاکستان میں بجلی کی قیمت میں کمی سے بِل میں کتنی بچت ہو گی اور کیا یہ ریلیف قائم رہ پائے گا؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، انڈیکس بلند ترین سطح پر، ڈالر سستا ہو گیا

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کا مطالبہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی

پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا

فخر زمان مکمل فٹ، پی ایس ایل کھیلیں گے

نہار منہ سونف کا پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جانیں اسے بنانے کا صحیح طریقہ اور 4 جادوئی فائدے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی