امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل


امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔چین نے امریکی ٹیرف کو عالمی اقتصادی ترقی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکہ سے نئے ٹیرف فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چین نے امریکہ پر تازہ ترین محصولات فوری منسوخ کرنے پر زور دیتے ہوئے جوابی اقدامات کا عندیہ بھی دیا ہے۔چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکہ کا اقدام گزشتہ کئی سالوں میں ہونے والی کثیر الجہتی تجارتی مذاکرات کے توازن کو نظرانداز کرتا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلانامریکہ نے بین الاقوامی تجارت سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، چینی وزارت تجارت نے کہا کہ اضافی ٹیرف کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے جوابی اقدامات کرے گا۔چینی وزارت تجارت نے کہا کہ نئے ٹیرف سے خود امریکی مفادات اور عالمی سپلائی چین کو نقصان پہنچے گا۔ دوسری جانب برطانوی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف کے باوجود امریکہ کے ساتھ اقتصادی معاہدے کیلئے پرعزم ہیں۔کینیڈین وزیراعظم نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے، آسٹریلوی وزیراعظم نے امریکہ کے جوابی ٹیرف کو غیرضروری قرار دیا ہے۔آئرلینڈ کے وزیراعظم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہیے، اطالوی وزیراعظم نے یورپی یونین پر امریکی ٹیرف کو غلط قرار دے دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

حکومت کا بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم

پی ایس ایل 10 کے میچز کی وجہ سے لاہور میں اسکولز کے اوقات کار تبدیل

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، فاروق ستار

کینیڈا کا امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، آج سیاسی جلسے سے خطاب کریں گے

پاکستان میں بجلی کی قیمت میں کمی سے بِل میں کتنی بچت ہو گی اور کیا یہ ریلیف قائم رہ پائے گا؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، انڈیکس بلند ترین سطح پر، ڈالر سستا ہو گیا

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کا مطالبہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی

پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں معافی اور بقیہ سزا کا تمام ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا

فخر زمان مکمل فٹ، پی ایس ایل کھیلیں گے

نہار منہ سونف کا پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جانیں اسے بنانے کا صحیح طریقہ اور 4 جادوئی فائدے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی