
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کے تیسرے روز بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق شہر کی سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیلئے 2500 سے زائد افسران اوراہلکارتعینات ہیں،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک افسران تعینات ہیں۔موٹرویز پر ٹریفک دباؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاریڈی آئی جی اسلام آباد، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر افسران فیلڈ میں موجود ہیں،سڑکوں پر ہلڑبازی اورون ویلرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر میں امن وا مان کے قیام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنائیں۔