
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے، یہ خوشخبری 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہو گی۔ملکی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، رانا تنویرتعمیرو ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا،دوسری جانب وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کل قوم سے خطاب کریں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز اور بڑی خوشخبری سنائیں گے،وزیراعظم خطاب میں حکومت کی جانب سے بڑے فیصلے کا اعلان کریں گے۔