
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمیں کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے۔شکست کے بعد محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز اچھی نہیں ہیں، نیوزی لینڈ نے بہت اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے اچھی کوشش کی۔کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کینیوزی لینڈ ہمارے لیے مشکل کنڈیشن ہے، ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں بہانے نہیں بنا سکتے، انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے ہارڈ لینتھ پر باؤلنگ کی، پہلے پاور پلے میں باؤلنگ او ربیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔