کینالز کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں، پورا نہیں ہونے دیں گے: بلاول بھٹو زرداری کا خطاب


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کینالز کے منصوبے کو پہلے ہی رد کر چکے ہیں، پورا نہیں ہونے دیں گے۔جمعے کو لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ’کینالز منصوبہ حکومت کا یک طرفہ فیصلہ ہے، پیپلز پارٹی اسے مسترد کرتی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے (پارلیمنٹ کے) مشترکہ اجلاس میں کینالز کے منصوبے کو مسترد کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے متنازع ڈیم کا منصوبہ دفنایا، پیپلز پارٹی ہی اکیلی پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے لڑتی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متنازع (کالا باغ) ڈیم کو روکنے والی وفاق کی زنجیر بے نظیر بھٹو تھیں۔ اس ڈیم کے خلاف سب سے پہلی آواز لاہور کے جیالوں نے اٹھائی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں نسل در نسل ہزاروں برس سے دریا کے ساتھ رہنا اور کاشت کرنا آتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’میں بطور وزیر خارجہ موسمی تبدیلی کی جنگ، جس میں پانی کی تقسیم بھی شامل ہے، عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں۔‘انہوں نے کہا کہ ’سندھو کو بچانا ہے، اس کو بحال اور صحت مند کرنا ہے۔ ایک زمانے میں اس کو مائٹی انڈس کہا جاتا تھا، میں دنیا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری کوششوں کے جواب میں اس دریا کی بحالی کے لیے مالی اور تکنیکی تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔‘بلال بھٹو نے کہا کہ پانی کے معاملے میں انڈیا یکطرفہ فیصلے لے رہا تھا، باقی سب سو رہے تھے، میں بطور وزیر خارجہ انڈیا کا مقابلہ کر کے آیا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 18 ویں ترمیم کے ذریعہ ماحولیاتی حقوق کی بات آئین میں شامل کروائی۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ یہ ترمیم ہم نے تنہا منطور کروائی مگر ہم سے جو جہاں تک ہو سکا ہم اس ترمیم میں ماحولیاتی حقوق کو شامل کروایا۔ ماحولیات میں پانی کا ایشو بھی شامل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

دس ہزار سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی سیٹیں ختم، پنجاب حکومت کمی کو کیسے پورا کر رہی ہے؟

سویڈن جانے کے خواہشمند پاکستانیوں‌ کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان چار سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 15 اشیاء مہنگی، 10 سستی، 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں

پاکستان کا دہشتگرد گروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ

پی سی بی کا پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ’بھتہ لینے والے اب سفید ٹوپی پہن کر چھاپے مار رہے ہیں‘

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو ہو گا

پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں میں اختلافات، ’چار سے پانچ گروپ بن چکے ہیں‘

امریکہ اور برطانیہ میں کاروبار میں شدید مندی، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آج مظاہرے ہوں گے

امریکہ اور برطانیہ میں کاروبار میں شدید مندی، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے آج ہوں گے

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے میں روس کی بمباری، بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

وعدہ کرتاہوں صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کےدم لیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

نئے الیکشن کمشنر پنجاب نے چارج سنبھال لیا

امریکہ کے 100 ممالک پر نئے ٹیرف: دنیا بھر کی مارکیٹوں میں مندی کے باوجود پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کیوں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی