بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا مطالبہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف صاحب عوام کی آواز سنیں، یہ عوام کا مطالبہ ہے، پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم ہمارا حق ہے، دریائے سندھ سے یکطرفہ طور پر نہریں نکالنے کا منصوبہ بنایا گیا، وفاق کو نقصان دینے والے فیصلوں کو واپس لیا جائے۔ ہمیشہ کہا کہ دریائے سندھ پر نہریں منظور نہیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بھی کہتے ہیں سندھو پر نہریں نامنظور ، ہمیں دریا کے ساتھ رہنا ہے اور کاشت کرنا ہے ، یہ کون ہوتے ہیں ہمیں سکھانے والے، پانی کی منصفانہ تقسیم کا مقدمہ  پیپلز پارٹی ہمیشہ سے لڑتی آئی ہے ، متنازع ڈیم کو بنانے سے شہید بےنظیر نے روکا تھا۔ نہروں کے منصوبے کو مکمل نہیں ہونے دیں گے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیموں کو زرداری فوبیا ہے ، صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دیائے سندھ سے نہروں کی مخالفت کی ، صدر زرداری وفاق پر سودا کیسے کر سکتے ہیں ، یہ ممکن ہی نہیں ہے ۔بلاول نے کہا کہ انہیں صدر زرداری کا اتنا خوف ہے کہ انہیں خواب میں بھی وہی نظر آتے ہیں ، قدرتی آفات کو بھی یہ لوگ صدر زرداری کی سازش کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو سازش کے تحت آپس میں لڑایا جا رہا ہے ، اگر یہ ساتھ مل جائیں تو کوئی بھی انہیں ہرا نہیں سکتا ۔بلاول نے اٹھارہ اپریل کو حیدر آباد میں بھی جلسے کا اعلان کر دیا ۔اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ 10لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کررہے ہیں، خواتین کو بھی معاشی طور پر مضبوط کر رہے ہیں، ہم نے سیاست کا مطلب خدمت سمجھا ہے، دنیا کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی میں ہماراکوئی قصورنہیں، دنیا کو بتایا کہ ہم آپ کی وجہ سے ڈوب رہے ہیں، وفاقی حکومت کا شکرگزار ہوں کہ اس منصوبے میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے، دنیا کو بتایا کہ مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو فیٹف کے شکنجے سے نکالا، جے ایس پی پلس اور موسمی تبدیلی کی جنگ لڑی، عالمی دنیا کو بتایا کہ سندھ کو بچانا ہے، یہ باقی سب سو رہے تھے، سندھو کو بحال کرنا ہے، صحتیاب کرنا ہے، جسے کبھی مائٹی انڈس کہا جاتا تھا اسے ہم نے بچانا ہے، دنیا ہماری بات مان چکی ہے، انڈس بیسن کو فعال کرنے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت پانی پر ڈاکہ مار رہا تھا، میں بھارت کا مقابلہ کر کے آیا ہوں، آپ کا کیس ہم عالمی دنیا میں لڑتے آ رہے ہیں، چاروں صوبہ کا برابری کا معاہدہ ہوگا، پاکستان تاریخی مسائل سے گزر رہا ہے، پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسری بڑی قوت ہے، ہم مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں، معاشی بحران ہے، دہشتگردی عروج پر ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔بلاول کی ثالثی کی پیشکش: حکومت کا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کا عندیہبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست آنے والی نسل کو نقصان پہنچا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے پاس کیا آپشنز ہیں؟ کیا ہم نے تقسیم کی سیاست کرنی ہے یا یکجہتی کی، شہید محترمہ نے ہمیں مثبت سیاست سکھائی ہے، ہم مثبت سیاست کرتے رہیں گے، ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھائی۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان سے کے پی تک دہشتگردی کی لہر عروج پر ہے، اندرونی کمزوریوں کو درست کرنا ہمارے ایجنڈے میں ہے، ہم نے احساس محرومی کو دور کرنا ہے، عوام کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندوں کا مقابلہ کرنا ہے، بلوچستان کی بہنوں کو خود کش بنانے کی کوشش کرتے ہیں، دہشتگرد کبھی مذہب کبھی قوم پرستی کے پیچھے چھپتے ہیں، دہشتگرد کا نہ کوئی مذہب اور نہ قوم ہوتی ہے، دہشتگرد اپنے مذہب کو عالمی طاقتوں کو بیچتے ہیں، ہم مل کر دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنا کردار ادا کرے، قیدی نمبر 804 جو بھی ہو، سیاست آپ کا حق ہے، بین الاقوامی سازشوں کے خلاف اپوزیشن کو کردار ادا کرنا چاہئے۔ ایک ہو گئے تو دہشتگردوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی پر حکومت کی کامیابی کو سراہتے ہیں، تھرپارکر ماڈل جیسی ترقی ہونی چاہئے، حکومت نے طے کیا تھا کہ چاروں صوبے کی پی ایس ڈی پی مل کر بنائیں گے، جو آپ سننا چاہتے ہیں، وہ بات آخر میں کروں گا، بینظیر چاروں صوبوں کی زنجیر تھی، ہم پاکستان کھپے کہنے والے ہیں، دہشگرد پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، ہم شہیدوں کو دفناتے ہوئے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں۔مزید کہا کہ ملک توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو پاکستان کھپے کے نعرے سے جواب دیں گے، پاکستان مخالف قوتوں کو خبردار کرتا ہوں، جو بلوچستان کے حالات کا فائدہ اٹھا کروفاق کو نقصان پہنچانا چاہ رہے ہیں، ہم ان لوگوں کا راستہ روکیں گے، پختوںخوا کے حالات بگاڑنے والوں کو جواب دیں گے۔ سندھ میں نفرت کی سیاست کرنے والوں کو بھی جواب دیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

دس ہزار سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی سیٹیں ختم، پنجاب حکومت کمی کو کیسے پورا کر رہی ہے؟

سویڈن جانے کے خواہشمند پاکستانیوں‌ کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان چار سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 15 اشیاء مہنگی، 10 سستی، 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں

پاکستان کا دہشتگرد گروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ

پی سی بی کا پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ’بھتہ لینے والے اب سفید ٹوپی پہن کر چھاپے مار رہے ہیں‘

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو ہو گا

پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں میں اختلافات، ’چار سے پانچ گروپ بن چکے ہیں‘

امریکہ اور برطانیہ میں کاروبار میں شدید مندی، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آج مظاہرے ہوں گے

امریکہ اور برطانیہ میں کاروبار میں شدید مندی، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے آج ہوں گے

یوکرینی صدر کے آبائی علاقے میں روس کی بمباری، بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

وعدہ کرتاہوں صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کےدم لیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

نئے الیکشن کمشنر پنجاب نے چارج سنبھال لیا

امریکہ کے 100 ممالک پر نئے ٹیرف: دنیا بھر کی مارکیٹوں میں مندی کے باوجود پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کیوں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی