یو اے ای میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان، پاکستان میں کب ہوگی؟


متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ  فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق جمعہ، 6 جون 2025 کو منائی جائے گی۔ یہ پیش گوئی امارات فلکیاتی سوسائٹی نے اس ہفتے جاری کی ہے۔گلف نیوز کے مطابق ذو الحجہ، جو اسلامی قمری کیلنڈر کا آخری مہینہ ہے، کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کی توقع ہے، 28 مئی سے  ذو الحجہ کا آغاز ہو گا۔یہ اعلان امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ چاند 27 مئی کو صبح 07:02 بجے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق نظر آئے گا اور غروب آفتاب کے بعد تقریباً 38 منٹ تک نظر آتا رہے گا، جس سے اس شام اس کے دیکھے جانے کا امکان ہے۔پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر 500 ارب روپے مالیت کے جانور قرباناگر فلکیاتی پیش گوئی درست ثابت ہوئی، تو عرفہ کا دن، جو ذو الحجہ کی 9 تاریخ کو روزہ اور غور و فکر کا دن ہے، جمعرات، 5 جون کو ہوگا، جس کے بعد عید الاضحیٰ جمعہ، 6 جون کو منائی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق، عرفہ کے دن اور عید الاضحیٰ کے لیے چھٹی ذو الحجہ کی 9 سے 12 تاریخ تک (اسلامی سال 1445 ہجری) ہوگی، جو کہ چار دن کی سرکاری چھٹی کے برابر ہے۔دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ منائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔دنیا کے دیگر ممالک بھی مقامی چاند کی رویت کی بنیاد پر اپنی عید کی تاریخوں کا تعین کریں گے، جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں پر منائی جا سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ویتنام نے امریکی ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کردی

پُل چرخی جیل کا ماحول جہنم کے قریب ترین کوئی چیز ہے: 79 سالہ برطانوی قیدی

اسرائیل میں ہمارے دو ارکانِ پارلیمنٹ کی حراست ’ناقابلِ قبول‘ ہے: برطانیہ

اعلیٰ سطحی امریکی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر کا بڑا ایکشن، اپنا معاون خصوصی برطرف

چپ رہو کسی نے تمہیں ووٹ نہیں دیا ، ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف مظاہرے

سعودی عرب کا بڑا فیصلہ، پاکستان سمیت 14 ممالک پر ویزہ پابندی عائد

انڈین صدر نے مسلم مخالف سمجھے جانے والے ’وقف قانون‘ پر دستخط کر دیے

صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن سمیت تمام ریاستوں میں 1200 احتجاجی مظاہرے

ٹرمپ کے ٹیرف سے وہ جزیرہ بھی نہ بچ سکا جہاں صرف پینگوئن رہتے ہیں

روسی میزائل حملے پر امریکی سفارت خانے کے بیان پر زیلنسکی کی تنقید

اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا

امریکا نے جنوبی سوڈانی پاسپورٹ ہولڈرز کے تمام ویزے منسوخ کر دیئے

امریکی وفد 8 اپریل سے10 اپریل تک پاکستان کادورہ کریگا

فرانس کا مصر اور اردن کیساتھ غزہ کی صورتحال پرکانفرنس بلانے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی