ایرانی صدر کا بڑا ایکشن، اپنا معاون خصوصی برطرف


ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے حکومتی اخراجات میں کمی اور سادگی کے زریں اصولوں کے نفاذ کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اپنے معاون خصوصی کو عہدے سے برطرف کردیا۔پارلیمانی امور کے معاون خصوصی شہرام دبیری پر الزام تھا کہ وہ براعظم انٹار کٹیکا کے مہنگے اور پُرتعیش تفریحی دورے پر گئے تھے۔شہرام دبیر کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عوام معاشی دباؤ کا شکار ہیں اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ایرانی صدر نے مزید کہا ایسے مشکل دور میں بعض اعلیٰ حکام حکومتی خرچ پر مہنگے ترین سیاحتی سفر کر رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی معاون خصوصی شہرام دبیری کی انٹارکٹیکا کے سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ان تصاویر میں معاون خصوصی کو ایک خاتون کے ساتھ انٹارکٹیکا جانے والے جہاز کے ساتھ کھڑے دیکھے جا سکتا ہے۔جس کے بعد معاون خصوصی کے خلاف انکوائری کمیٹی بٹھائی گئی تھی جس نے اس پُرتعیش سفر کی تصدیق کی تھی۔ایرانی صدر نے صدارت کے پہلے روز سے حکومتی اخراجات میں اصراف کی روک تھام اور سادگی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا میں لندن کا مشہور سرجن بن کر ’جعلی‘ ڈاکٹر کی ہارٹ سرجریز، 7 مریض چل بسے

حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ

جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو پیدا نہیں کیا ، ٹیرف سے اربو ڈالر امریکا لا رہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

چینی لڑاکا طیارے جے 50 کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات

حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ ، قابض فوج کی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید

عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی

امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصان

فلاڈیلفیا چڑیا گھر کے تقریباً 100 سالہ کچھوے پہلی بار والدین بن گئے

کھربوں کا نقصان اور تاریخی مندی: ٹرمپ کے اقدامات پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں کے لیے کتنے تباہ کُن ثابت ہوئے؟

تجارتی خسارہ نہیں چاہتا، ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا: صدر ٹرمپ

غزہ: اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، فضائی حملوں میں مزید 44 فلسطینی شہید

کھربوں کا نقصان اور تاریخی مندی: ٹرمپ کے اقدامات نے پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں کتنی تباہی برپا کی؟

50 سے زائد ممالک کا ٹیرف کم کرانے کیلئے ٹرمپ سے رابطہ: وائٹ ہاؤس

تقریر کرتی لڑکی اچانک دم توڑ گئی۔۔ واقعہ کس جگہ پیش آیا؟ آخری لمحات کی ویڈیو وائرل

پے در پے نقصانات سے لڑکھڑاتی حزب اللہ کیا اپنی بقا کی جنگ میں کامیاب ہو پائے گی: ’یہ زخم خدا کی طرف سے تمغہ ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی