روسی میزائل حملے پر امریکی سفارت خانے کے بیان پر زیلنسکی کی تنقید


یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی سفارت خانے کے اس بیان پر سخت تنقید کی ہے جس میں روس کا نام لیے بغیر ان کے آبائی شہر پر میزائل حملے کا ذکر کیا گیا۔فرانس کی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وسطی یوکرین کے شہر کریوی رگ کے رہائشی علاقے میں بچوں کے کھیل کے میدان کے قریب جمعے کی شام روسی میزائل گرا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوئے جن میں نو بچے بھی شامل تھے۔علاقائی گورنر سرگیئی لیساک کے مطابق روسی میزائل گرنے سے 12 بچوں سمیت 72 افراد زخمی ہوئے اور اس کے بعد ڈرون حملے بھی ہوئے۔کریوی رگ زیلنسکی کا آبائی شہر ہے اور محاذ جنگ سے 60 کلومیٹر دور ہے اور اکثر روسی حملوں کا نشانہ بنتا ہے۔زیلنسکی نے حملے میں ہلاک ہونے والے تمام بچوں کے نام سوشل میڈیا پر بتائے اور امریکی سفارت خانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’ اتنی بڑی طاقت، اتنے طاقتور لوگ اور اتنا کمزور بیان، بدقسمتی سے امریکی سفارت خانے کا ردعمل بہت کمزور تھا۔‘زیلنسکی نے مزید کہا کہ سفارت خانہ یہاں تک کہنے سے بھی ڈرتا ہے کہ میزائل روسی تھا، جس نے بچوں کو مارا۔زیلنسکی نے خاص طور پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی کی کوششیں کرتے ہوئے روس سے تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔یوکرینی صدر نے کہا کہ ’یہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ روس جنگ بند کرنا نہیں چاہتا۔‘ فائل فوٹو: اے ایف پیقبل ازیں امریکی سفیر بریجن برنک نے میزائل حملے پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر صرف اتنا کہا کہ ’کھیل کے میدان اور ریستوران کے قریب آج رات ایک میزائل حملے پر افسوس ہے۔‘امریکی سفیر نے روس کا نام نہیں لیا۔زیلنسکی نے کہا کہ ’ہاں، جنگ ختم ہونی چاہیے، لیکن سچ کو سچ کہنا بھی ضروری ہے، یہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ روس جنگ بند کرنا نہیں چاہتا۔‘کریوی رگ کے فوجی سربراہ اولیکساندر ویلکل  نے کہا ہے ’شہر میں 7 تا 9 اپریل تین دن کے کا سوگ منایا جائے گا۔‘ زیلنسکی کا آبائی شہر محاذ جنگ سے 60 کلومیٹر دور ہے۔ فوٹو: اے ایف پیریسکیو ٹیم کی تصاویر میں کھیل کے میدان کے قریب تباہی اور بچوں کی لاشیں  دکھائی گئی ہیں جس پر گورنر لیساک نے کہا ہے کہ ’ایسی تکلیف دشمن کے لیے بھی نہ ہو۔‘دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ ایک ریستوران کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں یوکرینی کمانڈر اور مغربی انسٹرکٹرز ملاقات کر رہے تھے۔یوکرینی فوج نے جواب میں روس پر جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے ’یہ سب جھوٹ ہے اور روس اپنا جرم چھپا رہا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نیو یارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گِر کر تباہ، پائلٹ سمیت چھ افراد ہلاک

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیسے سرمایہ کاروں کو قبل از وقت سٹاک حصص خریدنے کا ’اشارہ‘ دیا؟

یورپی یونین نے امریکہ پر جوابی ٹیرف کا منصوبہ روک دیا، واشنگٹن اور بیجنگ بدستور آمنے سامنے

امریکا میں بھارتی سی ای او انتہائی شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا

افغانستان میں ’ہیئرسٹائل‘ بنانے پر شہری اور حجام گرفتار کیے گئے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

’دنیا میں پہلی بار‘، جاپان نے 6 گھنٹے میں تھری ڈی پرنٹڈ ٹرین سٹیشن کیسے بنایا؟

’صرف اپنی مرضی کرنے پر اتنا ہنگامہ‘ مشیل اوباما طلاق کی افواہوں پر بول پڑیں

جب سپین کے گاؤں پر حادثاتی طور پر چار جوہری بم آ گرے اور لگا ’جیسے دنیا ختم ہو گئی‘

روس کے لیے 150 سے زیادہ چینی شہری یوکرین میں لڑ رہے ہیں، صدر زیلنسکی

بیٹی کی شادی سے 10 روز قبل خاتون ہونیوالے داماد کے ساتھ بھاگ گئی

بیٹی کی شادی سے صرف 10 دن پہلے عورت ہونے والے داماد کے ساتھ فرار۔۔ ساتھ کیا کچھ لے گئی؟ شوہر نے بتادیا

تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی: چین نے امریکا کی مزید18 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

دولہے کو اپنی شادی پر پیسے لٹانا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے چھ ماہ قید کی سزا سنا دی

کساد بازاری کا خدشہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ممالک پر ٹیرف 90 روز کے لیے روک دیا

تاجروں کے بھیس میں چھپے سمگلر، پیسوں کا لالچ اور مافیا کا خوف: وہ ملک جہاں سے کیلوں کی برآمد کی آڑ میں دنیا کی 70 فیصد کوکین سمگل کی جاتی ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی