کساد بازاری کا خدشہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ممالک پر ٹیرف 90 روز کے لیے روک دیا


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی مارکیٹس میں کساد بازاری کے پیش نظر بیش تر ممالک کی درآمدات پر عائد کردہ ٹیرف کو 90 دن تک روک کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے یہ فیصلہ بدھ کو کیا تاہم انہوں نے چینی درآمدات پر ٹیکس میں 125 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ٹرتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’چین کی جانب سے بین الاقوامی مارکیٹ کے حوالے سے عدم توقیری پر مبنی رویے کے اظہار کے پیش نظر میں چینی درآمدات پر ٹیرف میں فوری طور پر 125 فیصد اضافہ کر رہا ہوں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’75 سے زائد ممالک نے ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کے لیے کہا ہے، ان پر نئے ٹیرف کو 60 دن کے لیے روکا جا رہا ہے لیکن اس مدت کے لیے 10 فیصد ٹیرف فوری طور نافذ العمل رہے گا۔‘ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں بہتری دیکھی جا رہی ہے لیکن چین کے علاوہ دیگر ممالک کی مصنوعات پر ٹیرف میں اس نرمی کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر کے اقدام کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔بدھ کو چین کی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ ’امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف ٹیرف میں اضافہ غلطیوں کے اوپر مزید غلطی کے مترادف ہے اور یہ اقدام چین کے جائز حقوق اور مفادات کی شدید مخالفت پر مبنی ہے۔ امریکہ کے اقدامات کثیر جہتی ضوابط پر مبنی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘چین کی وزارت تجارت نے بدھ کو ایک الگ بیان میں کہا تھا کہ وہ چھ امریکی اے آئی فرموں کو بلیک لسٹ کرے گا جن میں شیلڈ اے آئی انکارپوریشن اور سیرا نیواڈا کارپوریشن شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں نے یا تو تائیوان کو اسلحہ فروخت کیا تھا یا اس کے ساتھ ’فوجی ٹیکنالوجی‘ میں تعاون کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکہ کی جانب سے 245 فیصد تک ٹیرف کی دھمکیوں کو نظر انداز کریں گے، چین

شناختی کارڈ کی جگہ نیا سسٹم تیار، تجربہ کامیاب

بنگلہ دیش: بی این پی انتخابات کے شیڈول سے غیرمطمئن، ’بے چینی جنم لے رہی ہے‘

زلزلے کے وقت ہاتھی گول دائرہ بنا کر کیوں کھڑے ہوگئے؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

’قیمتی‘ معدنیات، ایف 35 طیارے اور جدید ہتھیار: امریکہ کی وہ کمزوری جو تجارتی جنگ میں چین کو سبقت دلا سکتی ہے

جنس تبدیل کرواکرعورتیں بننےوالوں کے بارے میں برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

سیاسی پناہ کی تلاش، یورپی یونین کی سات ’محفوظ ممالک‘ کی نئی فہرست

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو مذاق قرار دے دیا

چین، امریکا تجارتی جنگ میں شدید تناؤ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی